ETV Bharat / state

لڑکیوں نے ماحول دوست دیوالی منانے کی اپیل کی - اترپردیش نیوز

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں رواں برس فضائی آلودگی کو لے کر دیوالی پر آتش بازی پر پابندی لگائی گئی ہے اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے بنارس کے دشاسومتھ روڈ پر عوامی رائے جاننے کی کوشش کی ہے کہ بنارس کی دیوالی اس برس کیسے ہونے والی ہے؟

appeal to celebrate eco friendly diwali
ماحول دوست دیوالی منائیں
author img

By

Published : Nov 14, 2020, 7:47 PM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہیں ایک مقامی خاتون نے بتایا کہ بنارس کی دیوالی ایک مہینہ کے طویل مدت تک منائی جاتی تھی لیکن اس برس کورونا وائرس کی وجہ سے تین دن میں سمٹ گئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

لاک ڈاؤن میں شادیا نہ کر کے اب دیوالی کی جگہ بیشتر افراد شادیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب دیوالی کی کم، شادیوں کی خریداری زیادہ کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں اور دیوالی کی تیاری کر رہے ہیں، لیکن ہر برس کی طرح اس برس کی دیوالی نہیں ہے۔

ایک نوجوان نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ رواں برس ماحول دوست دیوالی کو ترجیح دینا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔نوجوان بوڑھے بزرگ خواتین سے یہی اپیل ہے کہ ماحول دوست دیوالی منائیں اور لوگوں میں خوشیاں پھیلائیں۔

پٹاخے چلانے سے فضائی آلودگی بڑھتی ہے اور سبھی کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دیوالی کے موقعے پر بریلی کے بازار ہوئے گلزار

واضح رہے کہ بنارس شہر میں فضائی آلودگی میں اضافہ کی وجہ سے اتش بازی پر پابندیاں عائد کی گئی ہے اور پٹاخے بیچنے اور جلانے دونوں پر ضلعی انتظامیہ نے جرمانہ عائد کیا ہے اور پولیس اس سلسلے میں مسلسل چھاپے ماری کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.