ریاست اترپردیش میں جیسے جیسے بلدیاتی انتخابات کے ایام نزدیک آرہے ہیں ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے طرح طرح کے اقدام کئے جارہے ہیں۔ شمالی ہند میں سردی نے دستک دے دی ہے ۔ایسے غریب اور بے مکاں لوگوں کو کو مدد کے نام پر کمبل تقسیم کر رہے ہیں۔Distribution of Blankets to the Needy and Homeless
ادھر سنبھل میں سماج وادی پارٹی کے ممکنہ امیدوار شریف احمد کے کارنامے کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے،کمبل تقسیم کرنے کے لئے منعقد ایک پروگرام میں ڈھول اور پٹاخے کے سبب کمبل لینے آئے لوگ مشتعل ہوگئے اور اس مدد کو اپنی توہین اور رہنماؤں کے ذریعہ ان کی غربت کے مماثل قرار دیا،اور غرباء بغیر کمبل لئے ہی واپس چلے گئے۔
کمبل تقسیم پروگرام کے مہمان خصوصی کے طور پر سنبھل سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمان برق نے شرکت کی۔ڈاکٹر شفیق الرحمان ورک نے اپنے ہاتھوں سے کمبل تقسیم کر رہے تھے کہ ڈھول کی تھاپ اور پٹاخے سے وہاں موجود لوگ مشتعل ہوگئے۔
مزید پڑھیں:WOMAN CONSTABLE PERFORMS DUTY WHILE HOLDING BABY VIDEO GOES VIRAL