ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈہ کے رہائشی علاقے میں اچانک اژدہا نکلنے سے عوام میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے۔
یہ اژدہا 12 فٹ لمبا تھا، جس کو دیکھنے کے مقامی افراد نے فوراً محکمہ جنگلات کے افسر کو فون کر اس بات کی اطلاع دی۔
اطلاع ملنےکے فوراً بعد محکمہ جنگلات کی جانب سے متعلقہ افسر موقع پر پہنچے اور اس کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
یہ واقعہ گونڈا شہر کے علاقے میں'بیلارا کوٹھی' کے قریب تمباکو کی فیکٹری کے قریب کا ہے۔
محکمہ جنگلات کے متعلقہ افراد اژدہا پکڑ کر جنگل میں چھوڑنے کے لیے لے گئے.