ETV Bharat / state

نوئیڈا: فرینڈلی کرکٹ میچ میں پی ای ایف آئی نے ایم پی ایم ایل اے ٹیم کو شکست دی

author img

By

Published : Oct 26, 2021, 4:49 PM IST

ٹی 20 فرینڈلی کرکٹ میچ میں عوامی نمائندے (ایم پی/ایم ایل اے) ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف حکومت ہند پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے ایک شاندار میڈن اوور پھینکا۔

نوئیڈا: فرینڈلی کرکٹ میچ میں پی ای ایف آئی نے ایم پی ایم ایل اے ٹیم کو شکست دی
نوئیڈا: فرینڈلی کرکٹ میچ میں پی ای ایف آئی نے ایم پی ایم ایل اے ٹیم کو شکست دی

فزیکل ایجوکیشن کے شعبے میں کام کرنے والی تنظیم فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) کے ذریعے فٹ انڈیا موومنٹ کو لے کر سینٹرل سیکریٹریٹ کے ونے مارگ میں واقع اسپورٹس گراؤنڈ پر ایم پی، ایم ایل اے اور پی ای ایف آئی ٹیم کے درمیان 20-20 فرینڈلی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔

جس کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے قانون و انصاف حکومت ہند، پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل کی۔

پیفی الیون کے کپتان امر چوہان نے ٹاس جیت کر عوامی نمائندوں کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جہاں عوامی نمائندوں (MP ،MLA) الیون نے میرٹھ ساؤتھ کے ایم ایل اے سومیندر تومر کے شاندار 42 رنز کی اننگ کی بدولت 119 رنز بنائے۔ جواب میں پیفی نے 7 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

عوامی نمائندے (ایم پی/ایم ایل اے) ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف حکومت ہند پروفیسر ایس۔ پی سنگھ بگھیل نے ایک شاندار میڈن اوور پھینکا۔

اتر پردیش کے سب سے کم عمر ایم ایل اے کشاگر ساگر نے بیٹنگ، گیندبازی اور فیلڈنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بدلہ پور کے رکن اسمبلی رمیش چندر مشرا نے فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عوامی نمائندے (ایم پی ایم ایل اے) ٹیم میں پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل، مرکزی ریاستی وزیر، رمیش چندر مشرا، رکن اسمبلی بدلاپور، میرٹھ جنوبی کے رکن اسمبلی سومیندر تومر، کٹرہ شاہجہاں پور کے رکن اسمبلی ویر وکرم سنگھ، گھوسی کے رکن اسمبلی وجے کمار راج بھر، دہلی کے رکن اسمبلی جتیندر مہاور ، بٹور ایم ایل اے ابھیجیت سانگا، ویسولی ایم ایل اے کشگرا ساگر، بستی کے ایم ایل اے روی سونکر، ملکی پور ایودھیا ایم ایل اے بابا گورکھ ناتھ، فٹ انڈیا برانڈ ایمبیسڈر اشیش دوبے، دیپک پاٹھک اور نیرج پانڈے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ، کرکٹر کی بہتری اور کرپشن کا خاتمہ پہلی ترجیح: سدھارتھ صاحب سنگھ

اس موقع پر دہلی بی جے پی کے ریاستی خزانچی وشنو متل، درونا چاریہ ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر اے کے بنسل، ارجن ایوارڈ یافتہ اکرم شاہ، وزارت کھیل کے سابق انڈر سکریٹری راجیو بگا، یو پی ایس سی کے ڈپٹی سکریٹری ابھے جین، چندن ترپاٹھی، سنجے گوتم، سنجے بنسل اور پیفی کے علاوہ دیگر تمام کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.