ETV Bharat / state

جونپور: تہواروں کے مدنظر پیس کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے تہوار کو آپسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ منائیں اور عید الضحٰی کے موقع پر اپنے آس پاس صاف صفائی کا اہتمام کریں۔

peace committee meeting in view of festivals in jaunpur
تہواروں کے مد نظر پیس کمیٹی میٹنگ کا انعقاد
author img

By

Published : Jul 17, 2021, 9:28 PM IST

اتر پردیش کے ضلع جونپور میں مذہبی تہواروں کے مد نظر ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما کی صدارت میں پیس کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ممبران سمیت ضلع انتظامیہ کے تمام شعبے کے افسران نے بھی شرکت کی اور اپنے اپنے مفید مشوروں سے نوازا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ منیش کمار ورما نے کہا کہ تمام لوگ اپنے اپنے تہوار کو آپسی اتحاد و اتفاق کے ساتھ منائیں اور عید الضحٰی کے موقع پر اپنے آس پاس صاف صفائی کا اہتمام کریں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے پیس کمیٹی کے ممبر و سماجی کارکن انوار الحق گڈو نے بتایا کہ میٹنگ میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی کرنے سے احتراز برتنے کی بات کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ہمارے شہر میں ممنوعہ جانوروں کی قربانی نہیں کی جاتی ہے صرف بکرا، پڑوا کی ہی قربانی کی جائے گی۔

انوار الحق گڈو نے عید الاضحٰی کی نماز کے تعلق سے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے عیدگاہ میں نماز کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجربہ کاروں کے ذریعے کورونا وبا کی تیسری لہر آنے کی بات کہی جا رہی ہے۔ اس لئے ہم تمام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کریں تاکہ ہماری وجہ سے کسی کو تکلیف نہ پہونچے اور انتظامیہ کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر عمل کریں۔

مزید پڑھیں:

عیدالاضحی کے مدنظرضلع انتظامیہ نے مسلم علماؤں کے ساتھ میٹنگ کی

انوار الحق گڈو نے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی شدہ جانوروں کے فضلات وغیرہ کو کھلی جگہ نہ پھینکے بلکہ بلدیہ کی جانب سے رکھے ہوئے کنٹینر و ڈبہ میں ہی ڈالیں کیونکہ ضلع مجسٹریٹ نے بلدیہ کو اس کا سختی سے عمل کرنے کا حکم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.