ETV Bharat / state

وارانسی: پروفیسر بدرالحسن کی یاد میں تعزیتی اجلاس - پروفیسر بدرالحسن کے صاحبزادے پروفیسر عین الحسن نے اطلاع دی

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کے تیلیانالا میں 21 فروری کو ایک تعزیتی جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کی اطلاع جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر عین الحسن نے دی۔

پروفیسر بدرالحسن کے صاحبزادے پروفیسر عین الحسن

author img

By

Published : Feb 20, 2020, 7:22 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 11:51 PM IST

پروفیسر بدرالحسن کے صاحبزادے پروفیسر عین الحسن نے بتایا کہ 'مہمان خصوصی کے طور پر کینیڈا سے مولانا احمد رضا آرہے ہیں، جن کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ بنارس اور جونپور سے دو انجمن بھی شامل ہوں گی۔'

وارانسی میں پروفیسر بدرالحسن کی یاد میں تعزیتی اجلاس

پروفیسر عین الحسن نے بتایا کہ 'مرحوم کے ہزاروں شاگرد ہیں جو ملک و بیرون ممالک کے مختلف شعبے میں اپنے فرائض کو بخوبی انجام دے رہے ہیں۔'

مرحوم پروفیسر بدرالحسن سنہ 1957 سے لے کر سنہ 1984 تک بنارس ہندو یونیورسٹی کے مختلف عہدوں پر کام کیے ہیں اور عربی، فارسی، اردو اور انگریزی میں زبردست مہارت حاصل تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس برس مرحوم کی بارہویں برسی منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف دانشور طبقہ مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مرحوم پروفیسر بدرالحسن بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبہ عربی کے صدر رہ چکے ہیں۔

عین الحسن نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 22 فروری کو محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی حضرت بی بی فاطمہ کی شان میں ایک طرحی نشست منعقد کی جائے گی، جس میں ملک کے معروف و ممتاز شعرا شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس برس مصرع ہے 'وہ کیا زبان جو مدحت زہرہ نہ کرسکے' ۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.