ETV Bharat / state

عطیہ پی ایم کیئر فنڈ کے بجائے میڈیکل کالج کو دیں - اترپردیش نیوز

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ 'پی ایم کیئر فنڈ' میں عطیہ کریں گے

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 4:41 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں واقع معروف دانشگاہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سبھی تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ وہ اپنی ایک دن کی تنخواہ 'پی ایم کیئر فنڈ' میں عطیہ کریں گے، جس کے بعد جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج، آر ڈی اے کے عہدیداران نے وائس چانسلر کو خط لکھ کر اپیل کہ وہ وزیراعظم کووڈ۔ 19 ریلیف فنڈ کے بجائے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کو عطیہ کریں۔

اے ایم یو کے ڈاکٹرز نے وائس چانسلر کو لکھا خط

ایک دن کی تنخواہ عطیہ کا فیصلہ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کی صدارت میں ہونے والی ایگزیکیٹیو کونسل کی منتخب ممبران اور تدریسی و غیر تدریسی ملازمین کے نمائندہ کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کو لکھے گئے آر ڈی اے کے عہدیداران کے خط میں کہا گیا ہے کہ تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی ایک دن کی تنخواہ وزیر اعظم کووڈ۔ 19 ریلیف فنڈ کے بجائے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج اے ایم یو کو دیا جائے جو کووڈ۔ 19 کے خلاف مغربی اترپردیس میں لڑائی لڑ رہا ہے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

فنڈ کافی مددگار ثابت ہوگا مریضوں کی صحت و علاج اور طبی عملہ کے لیے۔ فنڈ کے ذریعے پرسنل پروٹیکٹیو اکیوپمنٹ اور دیگر ضروری چیزیں جو طبی عملہ کی حفاصت کے لئےضروری ہیں کو مہیا کرایا جا سکتا ہے۔

ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن
ریسیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

فنڈ کے ذریعے ضروری سامان مریضوں کے لیے جیسے آئسولیشن وارڈ، آکسیجن اور وینٹیلیٹر خریدے جا سکتے ہیں۔

ایک دن کی تنخواہ کے فنڈ سے طبی عملہ کے حفاظتی کٹ اور مریضوں کے علاج و حفاظت کیلئے ضروری چیزیں خریدی جا سکتی ہیں، جس کا گزشتہ کافی دنوں سے فقدان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.