ETV Bharat / state

مئو: سڑک میں گڑھا یا گڑھے میں سڑک، سمجھنا مشکل - اترپردیش نیوز

ریاست اترپردیش میں بلیا سے لکھنؤ جانے والی سڑک پر واقع مئو ضلع کا ندوا سرائے قصبہ بدترین حالات کا سامنا کر رہا ہے۔ برسات کا موسم شروع ہوتے ہی قصبہ کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔

سڑک کی خستہ حالی سے راہگیر پریشان
سڑک کی خستہ حالی سے راہگیر پریشان
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 6:52 PM IST

انتظامیہ کی لاپروائی سے یہاں مین روڈ پر بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں۔ یہ گڑھے پانی اور کیچڑ سے لبریز ہیں۔ گزشتہ کئی سالوں سے ندوا سرائے کے باشندوں کو ان حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

اہم سڑک پر بڑے پہیے والی گاڑیوں کا گزرنا دشوار ہے۔ دو پہیہ اور سائیکل رکشہ راہگیر اپنی جان پر کھیل کر سفر کر رہے ہیں۔

قصبہ کے باشندوں کے مطابق سڑک میں گڑھے ہیں یا گڑھوں میں سڑک یہ سمجھنا مشکل ہے۔ خستہ حال سڑک کی وجہ سے ندوا سرائے بازار گاہکوں سے عاری ہو گیا ہے۔

دکانداروں کے مطابق سڑک خراب ہونے سے خرید و فروخت پر اثر ہو رہا ہے۔ ندواسرائے قصبہ، اس علاقے سے پانچ مرتبہ ایم ایل اے رہے پھاگو چوہان کے نام سے منسوب رہا ہے۔

پھاگو چوہان گزشتہ سال گھوسی اسمبلی حلقہ سے استعفیٰ دینے کے بعد بہار کے گورنر مقرر کئے گئے ہیں۔

تمام کوششوں کے باوجود ندواسرائے کے باشندے اپنی پریشانی سے نجات پانے سے قاصر ہیں۔ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کو شاید کسی بڑے حادثے کا انتظار ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد سڑک کی مرمت کرائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.