اگر یہ کہا جائے کہ مسلم اکثریت علاقوں میں دیگر علاقوں کے بنسبت صفائی ستھرائی کے انتظام کم ہوتے ہیں تو یہ غلط نہ ہوگا۔ علی گڑھ تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سرائے میاں، وارڈ نمبر 25 کی گلیوں، نالی، نالوں اور محلے کی صورت حال دیکھ کر کر ایسا ہی لگتا ہے۔
مسلم اکثریتی علاقے گندے رہتے ہیں، لیکن اس کے پیچھے کی حقیقت کو جان کر نظر آتا ہے کہ علاقوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات ہی کم ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے اکثر علاقے گندے اور بدحالی کا شکار ہوتے ہیں۔
سرائے میاں کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین۔ چار برسوں سے اس علاقے کا یہی حال ہے۔ علاقہ کی سڑکیں اور نالیاں کوڑے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
گھر کا گندا پانی نالی میں نہیں بلکہ نالیوں کا گندہ پانی گھروں میں آتا ہے۔ بنا بارش کے سڑکوں میں پانی بھرا رہتا ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بارش کے موسم میں اس علاقے میں کس قدر پانی بھرا رہتا ہوگا۔ بارش کے دوران ہمارے گھر ڈوب جاتے ہیں، جینا مشکل ہو جاتا ہے، پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہوتا اور بیماریاں پھیلتی ہیں۔
![pathetic condition of muslim majority areas in aligarh city](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-aligarh-muslim-localities-are-seek-goverment-attention-02-pck-7206466_15012021180008_1501f_02360_629.jpg)
وہیں، مقامی باشندوں نے علاقے کے کونسلر نریندر ثینی پر الزام لگایا ہے کہ وہ ہمارے علاقوں کی صفائی نہیں کرواتے ہیں، بلکہ وہ کہتے ہیں کہ آپ لوگوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا تو میں آپ کے علاقے کی صفائی کیوں کراؤں۔
ہزاروں مرتبہ درخواست دے چکے ہیں لیکن کوئی بھی نہیں سنتا۔ یہاں بچے، بزرگ اور خواتین سبھی گندے پانی اور ٹوٹی سڑکوں سے گزرتے ہیں جس سے حادثات بھی ہوتے رہتے ہیں۔
![pathetic condition of muslim majority areas in aligarh city](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-aligarh-muslim-localities-are-seek-goverment-attention-02-pck-7206466_15012021180015_1501f_02360_864.jpg)
علی گڑھ کو اسمارٹ سٹی بنانے کے لیے علی گڑھ کے کچھ خاص علاقوں کے چوراہوں پر ٹریفک پر قابو پانے کے لیے لال بتی کے ساتھ جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے اور بجلی کے کھمبے ضرور لگا دیے گئے ہیں، لیکن علی گڑھ میں اب بھی ایسے علاقے ہیں جہاں پر نالی نالوں کا گندا پانی گھروں میں جاتا ہے۔
![pathetic condition of muslim majority areas in aligarh city](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/up-ali-aligarh-muslim-localities-are-seek-goverment-attention-02-pck-7206466_15012021180015_1501f_02360_21.jpg)
مزید پڑھیں:
مراد آباد: کامل ۔ فاضل سے متعلق حکومت کے فیصلے کا استقبال
بنا بارش کے علاقوں میں پانی بھرا ہوا ہے۔ علی گڑھ بلدیہ کو ان علاقوں میں بھی توجہ دینی چاہیے جو بدحالی کے شکار ہیں۔ علاقے کے مقامی لوگ خاصا پریشانیوں کا سامنا کر رہے ہیں اور حکومت کی توجہ کے طلبگار ہیں۔