ETV Bharat / state

بھوکے مہاجر مزدوروں کا اناؤ اسٹیشن پر پتھراؤ

author img

By

Published : May 23, 2020, 10:15 PM IST

بنگلورو سے دربھنگہ جانے والی ’شرمک اسپیشل ٹرین‘ کے مسافروں نے اپنی اور کھانے کا انتظام نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ہفتہ کی صبح اناؤ ریلوے اسٹیشن پر پتھراؤ کیا جس سے شیشے کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔

بھوکے مہاجر مزدوروں کا اناؤ اسٹیشن پر پتھراؤ
بھوکے مہاجر مزدوروں کا اناؤ اسٹیشن پر پتھراؤ

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ رویندر کمار نے بتایا کہ اسپیشل ٹرین بنگلورو سے بہار کے دربھنگہ جارہی تھی۔ اناؤ میں ٹرین کا ٹھہراؤ نہیں تھا لیکن روٹ کیلئر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں ٹرین کو روکا گیا تھا۔ مسافرو ں نے ناراضگی میں پتھراؤ کیا ہے۔ مسافروں کا کہناتھا کہ سفر کے دوران ٹرین میں نہ تو پانی مل رہا ہے اور نہ ہی کھانے کا نظم ہے۔ مسافروں کو سمجھا بجھا کر روانہ کردیا گیا ہے ۔ساتھ ہی اسٹیشن ماسٹر کو سبھی پلیٹ فارم پر پانی کا انتظام کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی شہر روڈ ویز اسٹاف پہنچے اور وہاں بھی افسران کو پانی کا مناسب انتظام کرنے کے احکامات دئیے۔

ریلوے ذرائع کے مطابق لکھنؤ سے روٹ کیلئر نہیں ہونے کی وجہ سے ٹرین کو رک رک کر چل رہی تھی۔ مسافروں کے اجگین اور سونک اسٹیشن پر بھی پتھراؤ کرنے کی اطلاع ہے۔ حالانکہ آر پی ایف نے اس طرح کے واقعہ س انکار کیا ہے۔آرپی ایف کے انسپکٹر ایس این مشر نے بتایا کہ اناؤ اسٹیشن کا واقعہ کاجیوریڈکشن اسٹیشن ماسٹر کا ہے اگر وہ مقدمہ درج کرانا چاہیں گے تو مقدمہ درج کرایا جائےگا۔

:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.