گرمی کی شدت کی وجہ سے پیاس زیادہ لگتی ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ پانی پیتے ہیں لیکن بارہ بنکی ریلوے اسٹیشن پر پانی کے بہتر انتظامات نہیں ہونےکی وجہ سے مسافر پریشان ہیں اور وہ گرم اور آلودہ پانی پینے کے لیے مجبور ہیں۔
ریلوے کے دعوے کے مطابق ہر ریلوے اسٹیشن پر ایک ٹھنڈے پانی کا اسٹال ہے لیکن زمینی حقیقت کچھ اور ہے۔