ETV Bharat / state

Pasmanda Muslim Samaj حج 2023 کے لئے آن لائن درخواست کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر وزیر اعظم کو خط

پسماندہ مسلم سماج کے ذمہ داران نے حج 2023 کی گائیڈ لائن و آن لائن فارم کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر کے سلسلے میں وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں جلد سے جلد گائیڈ لائن جاری کیا جائے تاکہ عازمین حج کی پریشانیاں کم ہو سکےPasmanda Muslim Samaj Write A Letter To PM Modi

حج 2023 کے لئے ان لائن درخواست کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر وزیر اعظم کو خط

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 6:12 PM IST

حج 2023 کے لئے ان لائن درخواست کی نوٹیفیکیشن میں تاخیر پر وزیر اعظم کو خط

لکھنو:اتر پردیش کے لکھنو میں واقع لوک بھون سے متصل پسماندہ مسلم سماج کے دفتر میں تنظیم کے قومی صدر انیس منصوری نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ مسلمانوں کی کل آبادی کا 85 فیصد پسماندہ مسلمان ہے۔ ظاہر ہے کہ جس کی تعداد زیادہ ہے وہی لوگ حج کرنے بھی زیادہ جاتے ہیں۔پسماندہ مسلمانوں میں بھی زیادہ تر لوگ حج کے لئے تھوڑے روپے جمع کرکے سفر حج پر جاتے ہیں۔ رواں برس سفر حج پر جانے والے اخراجات کے بارے میں بھی معلوم نہیں ہوسکا۔ لہذا جو لوگ ابھی تک پیسوں کا انتظام نہیں کرسکے ہیں۔ ان کو بھی نئے چیلنج کا سامنا ہے ان کو پیسوں کا انتظام کرنے میں بھی دشواری آئے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف ہمارے ملک کے وزیراعظم پسماندہ سماج کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں لیکن انھوں نے پسماندہ مسلمانوں کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کیا ہے افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلمانوں کے پانچ بنیادی عقائد و میں سے ایک حج کی ادائیگی ہے لہذا جس کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ ہی سامنے نہیں آیا ہے۔حج 2030 کی گائیڈ لائن مرکزی اقلیتی وزیر اسمرتی ایرانی کے دفتر میں پڑا ہے۔

انیس منصوری کے مطابق اگر وقت سے حج گائیڈ لائن اور آن لائن فارم جاری ہو جاتے تو مکہ اور مدینہ میں اچھی رہائش کے لئے ہوٹل دستیاب ہوتے لیکن اب اس سلسلے میں کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی حکومتوں نے مکہ مدینہ میں اپنے اپنے حاجیوں کے لئے مکان،ہوٹل،رہائش کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں لیکن بھارت کے عازمین حج کے لئے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:Maulana Tahir Qasmi Passes away مظفرنگر جمعیت جنرل سکریٹری مولانا طاہر قاسمی کا انتقال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.