لکھنو:ریاست اترپردیش کے ضلع لکھنو کے علی گنج میں منعقدہ قومی اور ریاستی ایگزیکٹو کے سینئر عہدیداروں کی میٹنگ سے خطاب پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر اور سابق وزیر انیس منصوری نے کہا کہ اب پچھڑا ہوا مسلم سیاسی جماعتوں کا ووٹ بینک نہیں بنے گا۔ اگر وزیر اعظم پسماندہ مسلمانوں کے لیے ایکشن پلان نہیں بناتے اور اس پر عمل درآمد نہیں کرتے ہیں تو ملک کے مسلمان اپنے فیصلے خود لینے کے اہل ہیں۔
انیس منصوری نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی پسماندہ مسلمانوں کے درد سے بخوبی واقف ہیں لیکن وہ 5 کلو گندم اور چاول جیسی عام سرکاری اسکیموں کو شمار کر کے پسماندہ مسلمانوں کو بی جے پی کی طرف راغب کرنا چاہتے ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے بی جے پی جلد ہی ملک بھر میں پسماندہ یاترا کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ 80 فیصد آبادی والے پسماندہ مسلمانوں کو 1950 میں اس وقت سے دھوکہ دیا جا رہا ہے جب اس وقت کی کانگریس حکومت نے صدر جمہوریہ کے ذریعہ ایک آرڈیننس کے ذریعہ آئین کے آرٹیکل 341/3 پر پابندی لگا دی تھی۔ آج 73 برس ہوچکے ہیں اور کئی پارٹیوں کی حکومتیں آئی ہیں لیکن کسی نے پسماندہ مسلمانوں کا خیال نہیں رکھا۔
انیس منصوری نے کہا کہ گزشتہ سال 3 جولائی کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کو پسماندہ مسلمانوں کی حالت زار پر رحم آیا کیونکہ ملک کے پسماندہ مسلمانوں نے محسوس کیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے علاوہ کوئی ایسا وزیر اعظم ہے جو ان کے درد کو اتنی سنجیدگی سے سمجھتا ہے۔ وزیر اعظم ایک سال سے صرف پسماندہ مسلمانوں کی حالت زار بتا کر پچھلی حکومتوں کو کوس رہے ہیں۔
پسماندہ مسلم سماج کے قومی صدر کے مطابق آج پسماندہ مسلم کمیونٹی ملک کی 8 ریاستوں میں منظم انداز میں کام کر رہے ہے اور آہستہ آہستہ ملک کی تمام ریاستوں میں اپنا قدم جما رہے ہیں۔قومی جنرل سکریٹری حاجی انجم علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم جس طرح پچھلے ایک سال سے پسماندہ مسلمانوں کے بارے میں گہری تشویش ظاہر کر رہے ہیں اور پارٹی کے چند شرپسندوں کو لگا کر پسماندہ یاترا چلانے جا رہے ہیں، اس سے پسماندہ مسلمانوں کی کوئی مدد نہیں ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Protest Against Manipur violence منی پور تشدد کے خلاف آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا مظاہرہ
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم، جب تک آپ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے پسماندہ مسلمانوں کے لیے کچھ نہیں کرتے، بی جے پی کو یاترا چلا سے کوئی فائدہ نہیں ہونے والا ہے۔اس موقع پر مختار منصوری آنولہ، حاجی انجم علی ایڈوکیٹ، قومی جنرل سکریٹری، وسیم راعنی ریاستی صدر، حاجی حنیف منصوری کانپور، حاجی نسیم منصوری منڈل صدر خورشید عالم سلمانی، مغربی اترپردیش انچارج تحسین منصوری، چودھری یامین منصوری، چودھری عبدالمجید ، اقبال منصوری ڈاکٹر اسلام صدیقی، ڈاکٹر عزیز احمد ببلو منصوری، حاجی شبن منصوری، ضلع صدر پپو قریشی، راجو قریشی، شیر محمد، ایڈووکیٹ گڈو منصوری، راجو منصوری، ایڈوکیٹ احمد منصوری، کانپور، شکیل منصوری، ایڈووکیٹ منصوری، شکیل منصوری، ایڈووکیٹ منسڑی، عبدالمجید سمےت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔