ETV Bharat / state

کانگریس کو مضبوط کرنے کے لیے اقلیتی شعبہ متحرک - مرکز اور ریاست میں تبدیلی

جہاں ایک طرف شہاب الدین کی قیادت میں کانگریس کافی متحرک ہے وہیں، اقلیتی شعبہ بھی فعال ہوتا نظر آرہا ہے۔

congresscongress
congress
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 8:37 PM IST

مرکز اور ریاست میں تبدیلی لانے کی غرض سے کانگریس ہر محاذ پر سرگرم اور فعال نظر آرہی ہے۔ نوئیڈا گوتم بدھ نگر بھی اس میں پیچھے نہیں ہے۔ جہاں ایک طرف شہاب الدین کی قیادت میں کانگریس کافی متحرک ہے وہیں، اقلیتی شعبہ بھی فعال ہوتا نظر آرہا ہے۔

اس تناظر میں نوئیڈا اقلیتی شعبہ کے صدر محمد گڈو کے زیر اہتمام سیکٹر 10 میں واقع پارٹی دفتر میں ایک جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محمد گڈو نے کہا 'کانگریس کو مضبوط کرنے کے لئے 1 ماہ کے اندر نوئیڈا کے مختلف سیکٹر، کالونی اور گاؤں میں اقلیتی کانگریس کا صدر مقرر کیا جائے گا۔ پارٹی عوام کے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیاد پر کام کرے گی'۔

انہوں نے کارکنان سے کہا 'مختلف سیکٹرز اور گاؤں میں جا کر عوام کو کانگریس کی پالیسیوں اور نظریات سے جوڑنے کا کام کریں۔ لوگ تبدیلی کی تلاش میں ہیں اور کانگریس سب سے بہتر متبادل ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
بی جے پی امیدوار کی کار سے ای وی ایم برآمد، الیکشن کمیشن کے 4 افسران معطل

پروگرام کی صدارت کانگریس کمیٹی نوئیڈا کے صدر شہاب الدین نے کی۔اس موقع پر کانگریس کمیٹی اقلیتی نوئیڈا کے چیئرمین محمد گڈو، بلاک صدر نیک محمد صدیقی، اقلیتی جنرل سکریٹری ندیم بھاٹی، نائب صدر کلام، وسیم الدین، ​​سمیر، پپو ریاست، اکبر، راجہ، ببلو، پرویز اور کانگریس کے تمام عہدیداران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.