مراد آباد: ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد سے سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں موبائل ہے۔ وہ رات کے 3 بجے تک موبائل کا استعمال کرتے ہیں اور گھر والے کچھ نہیں کہتے۔ جب کہ آج کے نوجوانوں کو اپنے مستقبل پر توجہ دینی چاہیے۔ ST Hassan on Children's Education
قومی سماجی تنظیم کی جانب سے مرادآباد کے ایک اسکول میں منعقد تقریب میں بطور مہمان خصوصی انہوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو آج کے حالات پر توجہ دینی چاہیے۔ ایم پی ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوائیں، انہیں اعلیٰ عہدوں پر پہنچائیں، کم کھائیں لیکن بچوں کو تعلیم ضرور فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو تعلیم دلانے کے تئیں ہمیں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اپنی ذمہ داریاں نبھانی ہوں گی اور بچوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کے لیے موبائل کا کم استعمال کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:Prayers at Home in Moradabad مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی سازش، ایس ٹی حسن