ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں ڈائیریکٹر آف جنرل پولیس (ڈی جی پی) او پی سنگھ نے شہریت ترمیمی قانون ایکٹ کے خلاف 19 دسمبر کو اترپردیش کی دارالحکومت لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں 144 نافذ ہے اس لیے تمام والدین اپنے بچوں کو کسی بھی احتجاجی مظاہروں میں شامل نہ ہونے دیں۔
خیال رہے کہ آج یعنی 19 دسمبر کو لکھنؤ سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر احتجاج ہونے والا ہے، جس کے پیش نظر ڈی جی پی نے یہ ہدایات جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ اترپردیش کے ڈی جی پی او پی سنگھ نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا کہ پورے اترپردیش میں دفعہ 144 نافذ ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'میں سبھی والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو کسی بھی احتجاجی جلوس میں نہ جانے دیں، ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
واضح رہے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، جس کی آنچ اُترپردیش میں بھی ہے۔
خیال رہے کہ علیگڑھ، لکھنؤ، وارانسی، کانپور، سہارن پور سمیت ملک کے دیگر ریاست اور اضلاع میں پرتشدد مظاہرے بھی ہوئے ہیں۔
اسی ضمن میں ڈی جی پی او پی سنگھ نے ویڈیو جاری کرکے کہا کہ کوئی بھی نوجوان یا بچّے ان جلوس اور احتجاج میں شامل نہ ہوں، کیونکہ پہلے ہی پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات کرچکی ہے۔