ETV Bharat / state

میرٹھ: نجی اسکولوں کے خلاف والدین کا احتجاج - آن لائن کلاسز اور سالانہ امتحانات

کورونا وبا کے قہر نے گزشتہ ایک سال میں کاروبار اور روزگار کے علاوہ تعلیمی نظام کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے۔

private schools fees protest
میرٹھ: نجی اسکولوں کے خلاف والدین کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 4, 2021, 7:31 AM IST

مارچ میں لاک ڈاؤن کی شروعات سے لے کر اب تک اسکول کالجوں کا تعلیمی نظام پوری طرح پٹری پر نہیں آ سکا ہے۔ لیکن نئے تعلیمی سیشن کی شروعات سے پہلے اسکولوں نے آن لائن کلاسز اور سالانہ امتحانات کے نام پر پوری فیس ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سالانہ امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مکمل فیصلہ کرنے کا مطالبہ اسکول اور بچوں کے والدین کے درمیان ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی پرائیویٹ اسکولوں میں اپنے بچوں کو تعلیم دلانے والے غریب والدین کے لیے اسکول فیس ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے اسکول فیس رعایت کے مطالبہ کو لے کر اب یہ والدین پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف احتجاج کو مجبور ہو رہے ہیں بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ اسکول پوری فیس ادا کرنے کی زد پر اڑے ہیں اور فیس ادا نہ کرنے والے بچوں کو امتحان میں بھی نہیں بیٹھنے دے رہے ہیں۔

میرٹھ: نجی اسکولوں کے خلاف والدین کا احتجاج

پرائیویٹ اسکولوں کے خلاف طلبا کے والدین نے بی ایس اے آفس کا محاصرہ کیا ۔ اور اسکولوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے وہیں محکمہ تعلیم کے افسر نے اس معاملے میں کارروائی کی یقین دہانی کرا ئی ہے۔

ایک طرف اسکول فیس کے مطالبہ کو لے کر پرائیویٹ اسکولوں کا کہنا ہے کہ اسکول بند ہونے کے باوجود مینجمنٹ کو اساتذہ اور دیگر اسکول ملازمین کی تنخواہوں کو ادا کرنا پڑا ہے اور ان آن لائن کلاس کے ذریعے کورس بھی مکمل کرایا گیا ہے وہی بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ کورونا نے سماج کے ہر طبقے کو متاثر کیا ہے اور ان دنوں میں کاروبار سے لے کر روزگار تک ختم ہونے سے لوگ پریشان ہیں ایسے میں حکومت کو اسکولوں میں فیس کے مطالبہ کو لے کر کوئی گائیڈ لائن جاری کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.