اتر پردیش کے نوئیڈا اور پورے ضلع میں پر امن انتخابات کے انعقاد کے لیے پیرا ملٹری فورسز اور مقامی پولیس کے اشتراک سے مختلف تھانوں کے علاقوں میں فلیگ مارچ Paramilitary Forces Take Out Flag March in Noida نکالا گیا۔
فلیگ مارچ کی قیادت ضلعی پولیس افسران کر رہے ہیں۔ بی ایس ایف کے اہلکار نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں فلیگ مارچ کر رہے ہیں۔ ضلع میں 10 فروری کو اترپردیش اسمبلی کے انتخابات ہونے ہیں۔
اسمبلی انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے، گریٹر نوئیڈا کے بیٹا-2 ایس ایچ او نے سیکٹر-36، الفا فرسٹ مارکیٹ، جگت فارم مارکیٹ، پری چوک اور گریٹر نوئیڈا کے گنجان علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔
اسی طرح نوئیڈا کے کئی علاقوں میں ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ کی قیادت میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ ایڈیشنل ڈی سی پی رن وجے سنگھ نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے اور الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا، دادری اور جیور کی تین اسمبلی سیٹوں پر 10 فروری 2022 کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ اب ایک ماہ سے بھی کم رہ گیا ہے۔ ایسے میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور پولیس ضلع کے ہر فرد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
گوتم بدھ نگر پولیس بھی سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پولیس نے اپیل کی ہے کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔ اس کے علاوہ امن امان کی خلاف ورزی کرنے والے یا الیکشن کمیشن کے قواعد پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔