زید پور اسمبلی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عوام بے خوف ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمل کریں اس لیے پیرا ملٹری فورسیز نے پولیس کے ساتھ مارچ کیا۔
یہ فلیگ مارچ زید پور اسمبلی حلقے میں آنے والے تمام پولیس اسٹیشنوں میں یہ مارچ کیا جائے گا۔
بارہ بنکی کے شہر کوتوالی سے شروع ہوا فلیگ مارچ بیگم گنج، دھنوکھر چوراہا، پیربٹاون سے ہوتے ہوئے پلہری چوراہا پر اختتام پذیر ہوا۔چونکہ شہر کوتوالی میں زیدپور اسمبلی کا ایک بوتھ بھی آتا ہے، اس لئے یہ فلیک مارچ شہر کوتوالی میں کیا گیا۔
آئندہ دنوں میں یہ فلیگ مارچ تھانہ زیدپور، سفدرگنج، جہانگیرا باد، سترکھ میں بھی کیا جائے گا، تاکہ عوام کو یہ احساس ہوجائے کہ پولس ان کی حفاظت کے لیے ہے اور وہ بے خوف ہوکر ووٹ دے سکیں