نوئیڈا: اتر پردیش گوتم بدھ نگر کی تین اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑنے والے امیدوارں نے ایگزٹ پول کو بھدہ مذاق قرار دیا ہے۔ کانگریس امیدوار پنکھوری پاٹھک نے کہا، "ایگزٹ پول عوام کے لیے تفریح کا ایک ذریعہ ہیں۔ یہ 10 مارچ کو واضح ہو جائے گا کہ عوام نے کس کو منتخب کیا ہے۔"
اگر ایگزٹ پولس پر یقین کیا جائے تو ضلع کی تینوں سیٹوں پر بی جے پی کو برتری حاصل ہے۔ تاہم دادری اور جیور میں ایس پی آر ایل ڈی اتحاد کے امیدواروں نے بی جے پی کو سخت چیلنج دیا ہے بلکہ بی جے پی کی ہار بھی مانی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ان دونوں سیٹوں پر کانگریس کے امیدوار اپنی موجودگی درج کراتے نظر نہیں آئے۔ بی ایس پی امیدواروں نے مقابلہ کو سہ رخی بنانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن ایگزٹ پول میں بی جے پی جیت رہی ہے۔ کم و بیش یہی صورتحال نوئیڈا سیٹ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
یہاں سے ایس پی امیدوار سنیل چودھری نے بھی بی جے پی کو ٹکر دی ہے لیکن جیت بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے پنکج سنگھ کی دکھائی جا رہی ہے۔ اگر ایگزٹ پول درست ثابت ہوتے ہیں، تو بی ایس پی امیدوار کرپا رام شرما، کانگریس کی پنکھوری پاٹھک اور عام آدمی کے پنکج آوانہ نمبر تین، چوتھے اور پانچویں پوزیشن کے لیے لڑ رہے ہیں۔