ETV Bharat / state

ویکسینیشن کو لے کر ملازمین میں بے چینی - urdu news

کورونا ویکسینیشن کے معاملے پر محکمہ صحت کے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے، حالانکہ محکمہ صحت کے ملازمین کو ہی پہلے ٹیکہ لگوانا ہے جن کی تعداد ساڑھے سات ہزار بتائی جاتی ہے۔

ویکسینیشن کو لے کر ملازمین میں گھبراہٹ
ویکسینیشن کو لے کر ملازمین میں گھبراہٹ
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 9:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کورونا سے تحفظ کے لئے ٹیکے لگوانے کو لے کر سرکاری ملازمین میں گھبراہٹ دیکھی جارہی ہے، ویکسینیشن کے تینوں مرحلوں میں محکمہ صحت کے ملازمین کو اب تک 50 فیصد سے بھی کم ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں 16 جنوری کو 600 ملازمین کے ٹیکے لگائے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا لیکن 215 ملازمین نے ہی ٹیکے لگوائے۔ دوسرا مرحلہ 23 جنوری کو بارہ سو ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا تھا، جبکہ 537 ملازمین نے ہی ٹیکے لگوائے، وہیں گذشتہ روز تیسرے مرحلے میں 2071 لوگوں کو کورونا کے ٹیکے لگوانے تھے لیکن 1676 لوگوں نے ہی ٹیکے لگوائے۔

گذشتہ روز بھی کووڈ۔19 ٹیکاکاری سینٹرز پر 1337 خواتین نے ٹیکے لگوائے جبکہ 339 مردوں کے ٹیکے لگائے گئے۔ محکمہ صحت کے ملازمین کو ہی سب سے پہلے ٹیکہ لگوانا ہے جن کی تعداد ساڑھے سات ہزار بتائی جاتی ہے۔

محکمہ صحت کے مرد ملازمین میں ٹیکہ لگنے کا خوف طاری ہے، تاہم تینوں مرحلوں میں ٹیکاکاری کے بعد کوئی ایسی اطلاعات نہیں آئی ہے کہ اس سے کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.