اترپردیش کے نوئیڈا میں گوتم بدھ نگر کے چھولس گاؤں میں پنچایتی والی بال ٹورنامنٹ Panchayat Volleyball Tournament کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں علاقہ سے تعلق رکھنے والی 18 پنچایتی ٹیموں نے شرکت کی۔اپنی نوعیت کے پہلے ٹورنامنٹ میں ہاپوڑ ضلع کے سلائی گاؤں کی محبوب ٹیم Mehboob Salai Team کو فاتح قرار دیا گیا۔
پنچایتی والی بال میں معروف کھلاڑیوں پر مشتمل محبوب کی ٹیم Mehboob Salai Team نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل ٹرافی پر اپنا سفر ختم کیا۔ محبوب سلائی ٹیم Mehboob Salai Team کے آصف، صالم، ارمان رضوی، مرغوب رضوی اور قسیم نے نمایاں کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کے کوچ دیویندر اس خطابی جیت سے کافی پر جوش ہیں۔ گاوں چھولس کی کمیٹی کی جانب سے اس ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ٹورنمنٹ کی اختتامی تقریب میں کسی سیاسی رہنما کو مدعو نہیں کیا گیا جبکہ چھولس گاؤں کے پردھان علی اطہر اور علی حسن انصاری نے ہی مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعام تقسیم پروگرام میں شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:
Noida Citizens Forum Meeting: سٹیزن فورم نے نوئیڈا اتھارٹی کے احتجاج کی دھمکی دی
اس موقع پر پردھان اطہر نے کہا کہ اگرچہ ہر کھیل اپنی جگہ اہمیت کا حامل ہے مگر والی بال اس حوالے سے منفرد حیثیت رکھتا ہے، اس کھیل کی وجہ سے جسمانی قوت کے علاوہ اعصاب کو مضبوطی بھی فراہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے آپسی بھائی چارہ بڑھتا ہے جس کی اس وقت بہت ضرورت ہے۔