ETV Bharat / state

Pak woman ہندو مذہب اپنا کر بھارت میں رہنا چاہتی ہوں: سیما حیدر - Pakistan woman

پاکستانی خاتون سیما حیدر جو بھارتی سچن سے آن لائن پب جی کھیلنے کے دوران محبت کر بیٹھی اور بھارت میں غیرقانونی طور پر داخل ہوئی۔ اب یہ سچن سے شادی کرکے ہندو مذہب اپنا کر بھارت کی شہریت حاصل کرنا چاہتی ہے۔

ہندومذہب اپنا کر بھارت میں رہنا چاہتی ہوں:سیما حیدر

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 3:26 PM IST

ہندومذہب اپنا کر بھارت میں رہنا چاہتی ہوں:سیما حیدر

نوئیڈا: پاکستان سے آئی سیما غلام حیدر نے سناتن دھرم اپنانے کے ساتھ ساتھ نان ویجیٹیرین کھانا بھی ترک کر دیا ہے۔ غلام حیدر کے نکاح میں ہونے کے باوجود یہ خاتون کراچی میں غلام حیدر کے پیسے سے بنائی گئی املاک کو فروخت کر کے اس کے چار بچوں کو لے کر دبئی پہنچی ،اور پھر فلائٹ کے ذریعے نیپال وہاں پر سچن سے ملی جس سے وہ پیار کرنے کا دعوی کرتی رہی ہے۔

سیما حیدر کا یہ بھی دعوی ہے کہ اس نے نیپال میں ہندو رسم رواج کے مطابق شادی بھی کر لی ہے۔ابھی میڈیا کے نمائندے اس کے پاس پہنچ رہے ہیں جسے دیکھ کر یہ چہچہا رہی ہے، لوگوں کا کہنا ہیکہ آنے والے دنوں میں جب یہ گمنامی کے اندھیروں میں کھو جائے گی تب خود اسے اپنی شناخت تلاش کرنی پڑے گی۔ ادھر اس کا شوہر غلام حیدر ویڈیو کے ذریعے سعودی عرب سے پیغامات بھیج رہا ہے اور انڈیا اور پاکستان کی حکومتوں سے درخواست کر رہا ہے، کہ اس کے چار بچوں اور اس کی بیوی کو واپس پاکستان لایا جائے۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیما کا برین واش کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بھٹک گئی ہے۔

اب وہ پوجا پاٹھ کر رہی ہے، اسے پاکستان اور وہاں کے لوگ اچھے نہیں لگ رہے۔ یہاں خود کو آزاد محسوس کر رہی ہے اور آزاد فضاؤں میں خوش ہونے کا نام نہاد دعوی کر رہی ہے۔ رادھا کرشن کا پٹہ گلے میں ڈال کر پوجا کرنے کے بعد اس نے اپنے سسر کے پاؤں چھوئے اور ان کا آشیرواد لیا۔ سیما حیدر نے بتایا کہ اب وہ زندگی میں کبھی بھی نان ویجیٹیرین کھانا نہیں کھائیں گی اور اپنے روزمرہ کے معمولات میں خالص سبزی کھانا کھایا کریں گی۔ سچن کے دادا وشمبھر نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں اپنے پوتے پر فخر ہے کہ وہ سرحد پار سے بہو لایا ہے۔

مزید پڑھیں:Seema Haider Got Bail پاکستان کی سیما حیدر کو ملی ضمانت

واضح رہے کہ PUBG گیم کھیلتے ہوئے کراچی، پاکستان کی سیما حیدر کا نوئیڈا کے ربو پورہ ٹاؤن میں رہنے والے سچن سے رابطہ ہوا۔ دونوں کے درمیان پیار ہونے کے بعد سیما 13 مئی کو دبئی سے غیر قانونی طور پر نیپال میں داخل ہوئی، پھر نیپال کے راستے سے بھارت میں داخل ہوئی اور اپنے چار بچوں کے ساتھ ربوپورہ میں رہنے لگی۔ تقریباً ڈیڑھ ماہ بعد ربوپورہ پولیس نے سیما حیدر اور اس کے عاشق سچن کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کو گزشتہ ہفتہ کے دن ضمانت مل گئی تھی۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے تک سیما کو ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.