ملک بھر میں لاک ڈاؤن لگنے کے بعد سے دوسرے صوبوں سے مزدوروں کا اپنے شہر اور گھروں کی جانب لوٹنے کا انتظام انتظامیہ کے ذریعے مسلسل کیا جا رہا ہے۔
اگر بات کی جائے یوپی صوبے کے ضلع سہارنپور کی تو سہارنپور ضلع میں ہریانہ پنجاب سے آرہے مزدوروں کا آنا مسلسل جاری ہے۔
وہیں مزدوروں کو ضلع انتظامیہ کے ذریعے شیلٹر ہوم میں روکا گیا ہے جن کو اسپیشل مزدور ٹرین کے ذریعے سے ان کے گھر کو بھیجا جا رہا ہے۔
اسی دوران اپنے گھر جارہے مزدوروں کا درد ان کی آنکھوں سے صاف ظاہر ہو رہا ہے۔ آخر اتنی مصیبتوں کا سامنا کرتے ہوئے ان مزدوروں کو اپنوں سے ملنے جانا ہے۔ ویڈیو میں آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ اپنوں سے ملنا ان مزدوروں کو کتنا بھاری پڑ رہا ہے۔
مزدور سنتوش کا کہنا ہے کہ یوپی میں کھانے رہنے کی کوئی بھی دقت نہیں ہوئی لیکن کندھوں پر بھاری وزن اور بار بار ادھر ادھر بھٹکنا مزدوروں کو رونے پر مجبور کر رہا ہے۔
وہیں جب میڈیا نے مزدوروں سے بات کرنے کی کوشش کی تو مزدور اپنے آنسوؤں کو نہیں روک پائے اور کیمرے کے سامنے ان کا درد صاف دکھائی دیا۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ بھاری وزن اٹھا کر کبھی ادھر جانا پڑتا ہے تو کبھی ادھر آخر اپنوں سے ملنے کے لیے کیوں اتنی سخت سزا مل رہی ہے ۔