ETV Bharat / state

Firozabad Religious Conversion Threat پی اے ایس جوان کی بیٹی پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ، سرقلم کرنے کی دھمکی

فیروز آباد میں ایک نوجوان نے شادی کے لیے لڑکی پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور اس نوجوان نے مذہب تبدیل نہ کرنے پر لڑکی کو سر قلم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

firozabad religious conversion threat
firozabad religious conversion threat
author img

By

Published : Oct 30, 2022, 6:06 PM IST

فیروز آباد: ریاست اترپردیش کے ضلع فیروز آباد میں ایک لڑکی اور اس کے بھائی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ متاثرہ لڑکی پی اے سی جوان کی بیٹی ہے۔ لڑکی کی دوستی امروہہ کے رہنے والے ایک نوجوان سے فیس بک پر ہوئی تھی اور یہ دونوں فیس بک اور واٹس اپ کے ذریعے بات چیت کیا کرتے تھے۔ ملزم، لڑکی کے گاؤں اس سے ملاقات کے لیے بھی آیا تھا اور وہ لڑکی کو اپنے ساتھ بھی لے گیا۔ جہاں نوجوان نے لڑکی کو مذہب تبدیل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ مذہب تبدیل نہ کرنے پر اس نوجوان نے لڑکی اور اس کے بھائی کا سر قلم کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ایس پی دیہات کنور رن وجے سنگھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

پی اے ایس جوان کی بیٹی پر مذہب تبدیل کرنے کا دباؤ، سرقلم کرنے کی دھمکی

لڑکی فیروز آباد ضلع کے شکوہ آباد تھانے کے علاقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہے۔ لڑکی کے والد پی اے سی میں کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات ہیں۔ دراصل اس لڑکی کی فیس بک کے ذریعے امروہہ ضلع کے رہنے والے شاہ رخ عرف ویہان سے دوستی ہوئی تھی۔ وہان 24 ستمبر کو شکوہ آباد آیا اور لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا۔ بعد ازاں لڑکی اپنے گھر واپس آگئی۔

متاثرہ کی شکوہ آباد کوتوالی میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نوجوان ویہان اس پر مذہب تبدیل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈال رہا تھا۔ اسے اور اس کے بھائی کو مذہب تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سر قلم کرنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ کی جانب سے پولیس کو دی گئی شکایت کے مطابق ملزم نے انسٹاگرام پر کئی آئی ڈیز بھی بنا رکھی ہیں۔ ملزم نے اس کے ذریعے اپنی تصاویر بھی وائرل کی ہیں۔ متاثرہ کی شکایت پر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Girl child sacrificed in Panipat ہریانہ میں کالا جادو سیکھنے کے لیے لڑکی کی قربانی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.