بنارس کے لنکا علاقے میں پان کی دکان کرنے والے وشال چورسیا اب پی پی ای کٹ پہن کر پان فروخت کر رہے ہیں۔
وشال چورسیا، پی پی ای کٹ پہن کر پان بیچ رہے ہیں بلکہ کورونا سے احتیاطی تدابیر کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'دو دن میں کٹ بدل دیتے ہیں۔ ہر دو گھنٹے میں گلوز تبدیل کرتے ہیں اور کسٹمر جو بھی آتے ہیں اگر ماسک نہیں لگاتے ہیں تو ان کو مفت میں ماس بھی دیتے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ 'پہلے کسٹمر کے ہاتھ کو سینیٹائز کرتے ہیں۔ اس کے بعد روپے کو بھی سینیٹائز کر کے ہی لیتے ہیں۔'
وشال چورسیا نے بتایا کہ 'پی پی ای کٹ میں شدت کی گرمی میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن کورونا وائرس جو انتہائی مہلک بیماری ہے۔ اس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی ضروری ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'جو لوگ بازاروں میں احتیاطی تدابیر کے بغیر گھوم رہے ہیں، انہیں ملک اور عوام کے لیے حساس ہونا چاہیے۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم ان تمام احتیاطی تدابیر کو اختیار کر کے نہ صرف اپنی زندگی کو محفوظ کرتے ہیں بلکہ اپنے گھر والوں کی زندگی بھی محفوظ کر رہے ہیں۔'