ETV Bharat / state

آکسیجن پلانٹ کی لاگت ایک کروڑ 48 لاکھ روپے: اے ایم یو کی وضاحت - اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) نے واضح کیا ہے کہ اعلی کوالٹی والے آکسیجن جنریشن پلانٹ کی لاگت مجموعی طور پر ایک کروڑ 48 لاکھ روپے ہے۔

Oxygen generation plant
Oxygen generation plant
author img

By

Published : Jun 30, 2021, 10:14 PM IST

دو روز قبل اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و ہسپتال میں آکسیجن جنریشن پلانٹ کو نصب کیا گیا تھا جس کی لاگت ایک کروڑ 41 لاکھ روپے اور بجلی آلات کی لاگت 7 لاکھ روپے ہے جو مجموعی طور پر ایک کروڑ 48 لاکھ روپے ہوتی ہے۔

اے ایم یو کے چانسلر نے 52 لاکھ روپے کے عطیہ اور اے ایم یو اولڈ بوائز کے مالی تعاون سے قائم کیا گیا۔ وائس چانسلر نے فراخدلی کے ساتھ عطیات دینے کے لیے اے ایم یو چانسلر اور سابق طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

آکسیجن جنریشن پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 874 لیٹر آکسیجن فی منٹ ہے جو ایک وقت میں 250 مریضوں کی ضرورت پوری کرے گا۔ پلانٹ کا افتتاح گزشتہ دنوں اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھی: اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں نئے آکسیجن پلانٹ کا افتتاح

اے ایم یو شعبہ رابطہ عامہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے اس سے قبل ایک کروڑ 84 لاکھ روپے کا ذکر گرافیکل غلطی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.