ETV Bharat / state

آکسیجن ایکسپریس وارانسی پہنچی

author img

By

Published : Apr 24, 2021, 10:08 AM IST

کورونا وبا میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر گزشتہ شب آکسیجن ایکسپریس وارانسی پہنچی، جس سے اب امید کی جارہی ہے کہ ضلع میں آکسیجن کی کمی دور ہوجائے گی۔

آکسیجن ایکسپریس وارانسی پہونچی
آکسیجن ایکسپریس وارانسی پہونچی

اترپردیش کے ضلع وارانسی، لکھنؤ سمیت کورونا سے متاثرہ علاقوں میں آکسیجن کی قلت کو دور کرنے کے لیے گزشتہ شب آکسیجن ایکسپریس وارانسی پہونچی، جہاں سے ایک ٹینکر لکھنؤ کے لیے روانہ کردیا گیا۔

ویڈیو
ریلوے اہکاروں کے مطابق اس ٹینکر میں بیس ہزار لکویڈ آکسیجن موجود ہے، جس سے امید کی جارہی ہے کہ ضلع میں آکسیجن کی کمی دور ہوجائے گی۔آکسیجن ایکسپریس نے بکارو اسٹیل فیکٹری سے بنارس کی دوری 429 کلو میٹر کو گیارہ گھنٹہ تیس منٹ میں طے کیا ہے، ریلوے افسران کے مطابق حفاظتی وجوہات کے پیش نظر ٹرین کی رفتار کافی کم تھی اس وجہ سے زیادہ وقت لگا۔

فی الحال آکسیجن کے پہنچنے سے بنارس کے لوگوں کے لیے یہ راحت کی خبر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.