ETV Bharat / state

مظفر نگر میں آکسیجن سے لیس ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح

author img

By

Published : Apr 26, 2021, 8:10 PM IST

مظفرنگر میں کورونا کے بڑھتے مریضوں کے مد نظر بھارت آیور ویدک میڈیکل کالج میں میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے شعبہ کے ذریعہ ایک ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں سو کووڈ مثبت مریضوں کو داخل کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔ یہ سبھی بیڈ آکسیجن سے لیس ہیں۔

مظفر نگر میں آکسیجن سے لیس ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح ہوا

اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں روزانہ بڑی تعداد میں کورونا مثبت مریض سامنے آرہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھارت آیور ویدک میڈیکل کالج میں میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر کے شعبہ کے ذریعے ایک ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح ہوا ہے۔

اس موقع میں مرکزی وزیر سنجیو بالیان اور ضلع مجسٹریٹ سیلوا کماری جے اور مظفر نگر ضلع چیف میڈیکل آفیسر کے ساتھ ساتھ سی ڈی او آلوک کمار یادو اور بھارت ایورویدک میڈیکل اسپتال کے پرنسپل بھی موجود تھے۔

یہ کووڈ اسپتال مکمل طور پر آکسیجن سے آراستہ ہوگا۔ اس اسپتال میں سو بیڈ کی فراہمی کی گئی ہے اور جلد ہی اس مزید 200 بیڈ لگانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

مظفر نگر کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ آج ہمارے ذریعے ایک ایل-2 کووڈ اسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس اسپتال میں سو کووڈ مثبت مریضوں کو داخل کرنے کا انتظام ہے۔ یہ سبھی بیڈ آکسیجن سے لیس ہیں۔
اس ہسپتال میں ہم ایسے کورونا کے مثبت مریضوں کو داخل کریں گے، جس کی آکسیجن لیول 80 فیصد ہیں۔ آج ہم اسپتال میں آٹھ سے دس مثبت مریضوں کو داخل کر رہے ہیں۔ ہم عوام کی بھر پور خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کووڈ اسپتال میں فی الحال 100 بستروں کی فراہمی ہے۔ مزید ہم دو سو بستروں کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس اسپتال میں آکسیجن کے لیے ایک جمبو سلینڈر کی بھی فراہمی کی گئی ہے۔

ضلع میں اس کے علاوہ کورونا مثبت مریضوں کے لیے پرائیویٹ اسپتال کی سہولیات بھی مہیا ہے تاکہ کورونا کے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.