ETV Bharat / state

Owaisi Targets SP, BJP During Campaign: ’اپنی قیادت کو مضبوط کرنا وقت کا تقاضہ‘

author img

By

Published : Feb 19, 2022, 10:54 PM IST

رائے بریلی شہر میں تشہیری مہم سے خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے قانون کو سب پر مساوی طور سے نافذ نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، لیکن اس کا برابری سے استعمال نہیں ہورہا ہے۔ میری بیٹیاں حجاب لگا کر اسکول جانا چاہتی ہیں تو فرقہ پرست طاقتوں کو تکلیف ہوتی ہے میں تو چاہتا ہوں کہ میری بیٹیاں حجاب پہن کر وزیراعظم بنیں۔' Owaisi Targets SP, BJP During Campaign

اپنی قیادت کی مضبوطی وقت کا تقاضہ: اویسی

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ و حیدر آباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے ہفتہ کو اپنی قیادت پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ جس سماج کی سیاسی طاقت نہیں ہوگی اسے کوئی نہیں پوچھے گا اس لیے خود کو طاقت ور کریے اور اپنی سیاسی قیادت پیدا کیجئے۔' Owaisi Targets SP, BJP During Campaign

رائے بریلی شہر کے جی آئی سی گراونڈ پر ایم آئی ایم اور جن ادھیکار پارٹی اتحاد کے امیدوار رادھے شیام موریہ کی حمایت میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمان، دلت و پچھڑوں کو نصحیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس کے پیچھے نہ بھاگیے۔ اپنی حصہ داری اور شراکت داری پختہ کیجیے ہماری براربری کی لڑائی ہے۔ بی جے پی ہمارا ڈر دکھاتی ہے۔ لیکن میں آپ سے اپیل کرنے آیا ہوں متحد ہوکر جن ادھیکار پارٹی کے امیدوار کے حق میں ووٹ کیجیے۔ آنے والے وقت میں یوگی اور مودی کو بابو سنگھ کشواہا ہی چیلنج دیں گے۔'

خود کو بی جے پی کا بی ٹیم بتائے جانے پر انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو ہدف تنقید بنایا اور سوال کیا کہ آخر کانگریس کے اراکین اسمبلی بی جے پی کیونکہ جوائن کررہے ہیں۔ سونیا گاندھی کے ووٹ میں کمی کیوں آئی؟راہل گاندھی امیٹھی سے الیکشن کیسے ہار گئے۔ کیا ان تمام کے لیے اویسی ہی ذمہ دار ہے۔

اویسی نے مودی۔یوگی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مظفر نگر فسادات میں 50 ہزار سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، کتنے مظالم ڈھائے گئے، لیکن کسی خاطی کو سز ا نہیں ملی۔ ابھی حال ہی میں لکھیم پور تشدد معاملے میں مملکتی وزیر کے بیٹے نے بے قصور کسانوں پر گاڑی چڑھا دی لیکن نہ تو مناسب کاروائی ہوئی اور نہ ہی وزیر موصوف کو وزات سے برخاست کیا گیا۔'

قانون کو سب پر مساوی طور سے نافذ نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اویسی نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، لیکن کا اس برابری سے استعمال نہیں ہوتا۔ میری بیٹیاں حجاب لگا کر اسکول جانا چاہتی ہیں تو فرقہ پرست طاقتوں کو تکلیف ہوتی ہے میں تو چاہتاہوں کہ میری بیٹیاں حجاب پہن کر وزیر اعظم بنیں۔'

اس موقع پر بابو سنگھ کشواہا نے کہا جس کی جتنی آبادی اس کی اتنی حصہ داری طے ہونی چاہیے اور دوہری تعلیمی پالیسی ختم ہو۔ سب کو تعلیم، بجلی اور کسانوں کو کھاد۔ بجلی مفت ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی، ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس اس معاملے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں اب جن ادھیکار پارٹی یہ کام کر کے دکھائی گی۔'

مزید پڑھیں:

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.