ETV Bharat / state

Owaisi May Announce Multi-Party Alliance: اسدالدین اویسی، دو پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کا اعلان کریں گے!

اسدالدین اویسی نے اترپردیش میں ایک نیا اتحاد بنایا ہے۔ ان کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بابو سنگھ کشواہا کی جن ادھیکار پارٹی اور وامن میشرام کی بہوجن مکتی پارٹی کے ساتھ ریاست کی سبھی اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ Owaisi May Announce Multi-Party Alliance

اسدالدین اویسی آج دو پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کا اعلان کریں گے!

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 12:05 PM IST

اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کے بعد جوڑ توڑ کی سیاست اور اتحاد کی سرگرمیوں میں شدت بدستور جاری ہے۔ اسدالدین اویسی اور سابق وزیر بابو سنگھ کشواہا اور وامن میشرام کے درمیان نئے اتحاد کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں جب کہ یہ اتحاد اترپردیش کی 403 اسمبلی نشستوں پر انتخابی میدان میں حصہ لے گا۔ اس اتحاد کا باضابطہ اعلان، آج کیا جاسکتا ہے۔ Owaisi May Announce Multi-Party Alliance

ذرائع کے مطابق اکھلیش یادو اور بی ایس پی و کانگریس سے اتحاد کی راہ ہموار نہ ہونے کے بعد اسدالدین اویسی نے اترپردیش میں ایک نیا اتحاد بنایا ہے۔ ان کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے بابو سنگھ کشواہا کی جن ادھیکار پارٹی اور وامن میشرام کی بہوجن مکتی پارٹی کے ساتھ ریاست کی سبھی اسمبلی نشستوں پر انتخاب لڑنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس اتحاد کا اعلان خود اسدالدین اویسی آج لکھنؤ میں پریس کانفرنس کرکے اعلان کرسکتے ہیں۔ Owaisi May Announce Multi-Party Alliance تاہم اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بعد میں کچھ دیگر چھوٹی پارٹیاں اس اتحاد میں شامل ہوسکتی ہیں۔

سمجھا جاتا ہے کہ اترپردیش میں موریہ سماج اور کشواہا سماج کے ساتھ اویسی کا اتحاد تیسرا سب سے بڑا ووٹ بینک ہوگا جس سے انتخابات اور بھی دلچسپ ہوجائیں گے۔

بی ایس پی کے دور اقتدار میں وزیر رہے بابو سنگھ کشواہا، کشواہا سماج میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے ہیں جب کہ وامن میشرام کی لکھنؤ و اس کے گرد و نواح اور مشرقی اترپردیش تک موریا سماج میں بھی اچھی مقبولیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ذرائع کے مطابق بابو سنگھ کشواہا پہلے بی جے پی اور سماجوادی کے رابطے میں تھے لیکن اسمبلی نشستوں کی تقسیم کے سلسلے میں بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ وہیں اویسی، بابو سنگھ کشواہا اور وامن میشرام کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بات چیت ہوچکی ہے۔ اس اتحاد میں وزیراعلیٰ کے چہرہ پر بھی بات چیت ہوچکی ہے۔ اتحاد میں وزیراعلیٰ کا چہرہ بابو سنگھ کشواہا ہوں گے۔ آج اس کا اعلان ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.