ETV Bharat / state

فائنل ایئر کے لیے امتحان لازمی، پہلے اور دوسرے برس کے طلباء کو راحت

author img

By

Published : Oct 24, 2020, 3:21 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں واقع ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی نے گریجویشن کے پہلے برس کے طلباء کو اگلے کلاس میں پروموٹ کر دیا ہے۔

فائنل ائیر کے لیے امتحان لازمی
فائنل ائیر کے لیے امتحان لازمی

ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی نے گریجویشن کے پہلے برس کے طلباء کو اگلے کلاس میں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔جس کے بعد گریجویشن کے پہلے برس کے طلباء کے نتیجے جاری ہونے کے بعد اُنکا دوسرے برس میں داخلہ لینے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔

اسی طرز پر دوسرے برس کے طلباء کو بھی فائنل ایئر یا تیسرے برس میں ترقی دیکر نتیجہ جاری کیا جائے گا۔ لیکن عدالت عظمیٰ کے مطابق آخری برس یعنی فائنل ایئر کے طلباء کے آخری سمسٹر کے امتحانات ہوں گے، بغیر امتحان دئیے طلبا کو دوسرے جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔

ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی
پہلے برس کے طلباء کو دوسرے برس میں پروموٹ کرنے سے فرسٹ ائیر کی سیٹیں خالی ہو جائیں گی۔ ابھی ڈگری کالجوں میں پہلے برس کے طلباء طالبات کے داخلہ کا دور چل رہا ہے۔ کہیں میرٹ لسٹ کے حساب سے تو کہیں، انٹرینس ٹیسٹ کے ذریعے داخلے کیے جا رہے ہیں۔ تمام انتظامات درست ہونے کے بعد امید ہے کہ دشہرہ کے بعد دوسرے اور تیسرے برس میں داخلہ کا عمل شروع ہو جائےگا۔ امتحان کنٹرولر ڈاکٹر سنجیو سنگھ کے مطابق ایم جے پی روہیلکھنڈ یونیورسٹی کی جانب سے پہلے اور دوسرے برس کے طلباء کو پروموٹ کرنے کی گائڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ جس کے تحت تقریباً ایک لاکھ تیس ہزار طلباء کو اگلی کلاس میں پروموٹ کردیا گیا ہے۔ اس گائڈ لائن کے مطابق پہلے اور دوسرے برس کے ایسے طلباء، جنکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امتحان منعقد نہیں ہو پائے تھے۔ ان طلباء کو اگلی جماعت میں پروموٹ کرنے پر پچھلی جماعت کے کوئی نمبر نہیں دئیے جائیں گے۔ان طلباء کے اگلے جماعت میں پروموٹ ہونے کے بعد سالانہ امتحان میں جو نمبر آئیں گئے، وہیں نمبر ان کے پچھلے برس کی مارک شیٹ میں درج کیے جائیں گے۔ مثلاً جس کلاس سے پرموٹ ہوکر طالبِ علم اگلے کلاس میں داخلہ لے گا، اس اگلے کلاس کے سالانہ امتحان کے نمبر کی بنیاد پر اُسے پچھلے کلاس میں بھی نمبر دیئے جائیں گے۔ ایسے تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.