ETV Bharat / state

معمولی کاروبار کرنے والے کروڑوں کے مالک: رپورٹ

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں تقریباً 256 اسٹریٹ وینڈرز(خوانچہ فروش) اور کچرا چننے والے کروڑ پتی پائے گئے ہیں جو ٹیکس کی ادائیگی سے بچ رہے تھے۔

rag-pickers turn out to be millionaires in UP

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 9:00 PM IST

آئندہ آپ جب بھی کسی خوانچہ فروش یا کچرا چُننے والے سے ملیں تو غلطی سے بھی یہ نہ سوچیں کہ وہ غریب ہیں کیوں کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے شہر کانپور میں تقریباً 256 ایسے افراد جو کچرا چُننے کا کام کرتے ہیں یا خوانچہ فروش ہیں وہ لاکھوں کروڑوں کی پراپرٹی کے مالک ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں تقریباً 256 اسٹریٹ وینڈرز(خوانچہ فروش) کچرا چننے والے کروڑ پتی پائے گئے ہیں جو ٹیکس ادا کرنے سے بچ رہے ہیں۔

ان لوگوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ چھوٹی چھوٹی دکانوں کے مالک ہیں جہاں وہ کھانے پینے کی اشیاء، نمکین اور پان وغیرہ فروخت کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے کبھی انکم ٹیکس ادا نہیں کیا اور شہر کے مہنگے علاقوں میں کروڑوں روپے کی پراپرٹی خریدی ہے۔ ان میں سے کچھ نے یہ پراپرٹی اپنے نام پر خریدی تو کچھ نے کنبہ کے افراد کے نام پر۔

انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ چھوٹے کاروبار کا حوالہ دے کر یہ لوگ ٹیکس ادا کرنے سے بچ رہے ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے رڈار سے بچنے کے لیے انہوں نے اپنے کاروبار کا کوئی رجسٹریشن بھی نہیں کروایا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 'ان لوگوں نے اپنی رقم ایک نہیں بلکہ کئی جگہوں پر انویسٹ کی ہے جبکہ ان کے اکاؤنٹس چھوٹے بینک میں ہیں۔

آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکار نے مزید بتایا کہ کچرا چُننے والے اور خوانچہ فروشوں نے پراپرٹی میں سرمایہ کاری وہ انکم ٹیکس محکمہ کی نظر میں آگئے۔ محکمہ آئی ٹی نے مزید بتایا کہ مکمل تحقیقات کے بعد ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.