میرٹھ: یوپی بورڈ امتحان کا نتیجہ منظر عام پر آنے کے بعد کامیاب طلبا و طالبات کے چہرے پر مسرت دیکھی جارہی ہے، ریاست کے شہر میرٹھ کی اگر بات کی جائے تو دیگر اضلاع کی طرح یہاں بھی لڑکیوں نے شاندار مظاہرہ کیا ہے، باالخصوص گورنمنٹ گرلز انٹر کالج خالصہ، انٹر کالج اور اسماعیل انٹر کالج کی طالبات نے شاندا کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ Great performance of girls in Meerut
میرٹھ ضلع میں 91.84 فیصد طلباءو طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، میرٹھ میں کئی کالجز میں پچھڑے طبقے کی مسلم طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کی،شہر کے خالصہ گرلز انٹر کالج ہائی اسکول کی طالبہ طوبا نے کالج میں پہلا مقام حاصل کیا ہے، وہ آگے چل کر پائلٹ بننا چاہتی ہیں۔
میرٹھ میں آج جیسے ہی یوپی تعلیمی بورڈ کے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات کے نتائج کے اعلان کے بعد جس طرح سے میرٹھ ضلع طالبات نے کامیابی حاصل کی اس کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ تعلیم کے میدان میں بھی اب لڑکیاں اب لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔