ETV Bharat / state

دیوبند: وکاس دوبے انکاؤنٹر کے بعد جرائم پیشہ افراد کی خودسپردگی

کانپور کے گینگسٹر وکاس دوبے کے انکاؤنٹر کے بعد ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے کے بدمعاش بھی گھبرائے ہوئے ہیں اور ان میں خوف و دہشت کا ماحول پایا جارہا ہے اس لیے وہ خودسپردگی کرنت کو ترجیح دے رہے ہیں۔

کانپورانکاؤنٹر کے بعد دیگرمجرموں نے خودسپردگی کی

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 1:05 AM IST

سہارنپور ضلع پولیس بدمعاشوں اور مجرموں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ ماری کی کاروائی کررہی ہے، وہیں مجرمین بھی خود کو پولیس کے حوالے کرنے میں عافیت محسوس کررہے ہیں۔

کانپورانکاؤنٹر کے بعد مجرموں کی خودسپردگی

ذرائع کے مطابق دیوبند علاقے کے ایک چھوٹن نامی بدمعاش نے خودسپردگی کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی قِسم کے مجرمانہ عمل میں شامل نہ ہونے کا عہد کیاہے۔

دیوبند کوتوالی میں پولیس اور مقامی افراد اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب ایک شخص ہاتھ میں تختی اٹھائے کوتوالی میں داخل ہوا، تختی پر لکھا تھا' میرا نام چھوٹن ہے، میں لبکری گاؤں کا رہنے والا ہوں، میں خود کوپولیس کے حوالے کررہا ہوں اور آئندہ کبھی کسی بھی قِسم کے مجرمانہ عمل میں شامل نہیں ہونگا'۔

چھوٹن کے اس منفرد انداز میں خودسپردگی کرنے سے نہ صرف آس پاس کے لوگ بلکہ پولیس انتظامیہ بھی حیرت زدہ ہے۔

اس سلسلے میں سی او (دیوبند) رجنیش کمار اپادھیائے نے کہاکہ' دیوبند علاقے کے بدمعاش چھوٹن نے خود کو پولیس کے حوالے کردیاہے اور مستقبل میں کبھی جرائم نہ کرنے کی بات کہی ہے۔

مزید پڑھیں:

چین سے بات چیت جاری، معاملہ حل ہوگا اس کی گارنٹی نہیں: راجناتھ سنگھ

چھوٹن کے خلاف دیوبند کوتوالی میں کئی مقدمے درج ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ چھوٹن سمیت دو مجرموں نے دیوبند سرکل کے الگ الگ تھانوں میں خود سپردگی کرتے ہوئے آئندہ جرائم کرنے سے توبہ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.