ETV Bharat / state

سیکولر فرنٹ کے زیراہتمام 'پھولوں کی ہولی' کا انعقاد - سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام ہم آہنگی کے لئے پھولوں کی ہولی

مظفرنگر میں سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام آپسی بھائی چارہ و ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے پھولوں کی ہولی کے موضوع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام پھولوں کی ہولی پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 10:48 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں ہنومان چوک پر واقع گئوشالہ میں سیکولر فرنٹ کے زیراہتمام روایتی پھولوں کی ہولی سبھی مذہب کے لوگوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ کھیلی اور ملک کے اتحاد و سالمیت کے پیغام کو عام کرنے کے مقصد سے اس کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وطن عزیز میں امن و سلامتی کی دعا کی۔

سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام 'پھولوں کی ہولی' پروگرام کا انعقاد

ہر سال کی مانند اس سال بھی سیکولر فرنٹ کے ذریعے اہتمام پھولوں کی ہولی کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا اس ہولی ملن پروگرام میں سبھی مذہب کے معزز لوگوں نے شرکت کی اور سبھی لوگوں نے اس پروگرام کے لئے سیکولر فرنٹ تنظیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس پروگرام سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے پروگرام کے کنوینر گوہر صدیقی نے کہا کہ سیکولر فرنٹ ایک ایسی تنظیم ہے جو تمام مذاہب کو مانتی ہے اور تمام مذاہب کی ہم آہنگی کے لیے پروگرام کرتی ہے، ہم ملک میں اس طرح کا پیغام دینے کی کوشش کرتے ہیں کی نفرت کو نفرت سے نہیں مٹایا جا سکتا جیسے آگ کو آگ سے نہیں مٹایا جا سکتا محبت ہی ایک ایسا پیغام ہے جو ہر مسئلے کا حل ہے۔'

سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام پھولوں کی ہولی پروگرام کا انعقاد
سیکولر فرنٹ کے زیر اہتمام 'پھولوں کی ہولی' پروگرام کا انعقاد

ملک تب ترقی کرے گا جب ہم سب مل کر کام کریں گے اور تمام لوگ ہم آہنگی کا خیال رکھیں گے، ہم معاشرے میں آپسی ہم آہنگی کو بڑھانے کے لئے اس طرح کے پروگرام کرتے ہیں تمام وہ لوگ جو معاشرے میں روشنی پھیلانے کا کام کرتے ہیں چاہے وہ کسی بھی مذہب سے ہو ہم ان کو اس پروگرام میں بلاتے ہیں۔'

انہوں نے مزید کہا کہ سبھی مذہب کا مقصد انسانیت بھائی چارہ اور محبت ہے اور اس سلسلے کو ہم برقرار رکھنا چاہتے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کے لیے بہت ضروری ہے اور ملک کے مستقبل کے لیے ہم سبھی لوگوں کو مل جل کر کام کرنا چاہیے جس سے کہ ملک مضبوط ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.