اترپردیش میں میرٹھ کے اسمعیل گرلز ڈگری کالج میں ایک لیکچر منعقد کیا گیا جس میں مولانا اسمعیل میرٹھی کی خدمات کو سراہا گیا، جس میں مولانا کی تعلیمات کو عام کرنے پر زور دیا گیا۔
میرٹھ میں مولانا اسمعیل میرٹھی کے ذریعے قائم کردہ اسمعیل میرٹھی گرلس ڈگری کالج میں ’مولانا اسمعیل میرٹھی‘ کے عنوان پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جبکہ پروفیسر عراق رضا زیدی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے اسمعیل میرٹھی کی اردو زبان اور ادب کی خدمات کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے تعلیمی نصاب میں مولانا اسمعیل کی کتابوں کو شامل کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر ہما مسعود نے کہا کہ مولانا اسمعیل میرٹھی کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کی روشن خیالی اور زمینی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ان کے قائم کردہ ادارے آج بھی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو مولانا کی خدمات سے واقف کرانے کےلیے مختلف پروگرامز منعقد کئے جارہے ہیں۔
