ریاست اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ نے ایک آن لائن میٹنگ منعقد کی جس کا مقصد 'پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا' کے تحت منعقدہ انا مہوتسو کو تمام دکانوں پر کامیاب بنانا ہے۔
انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو حکم دیا ہے کہ 'وہ مقررہ وقت پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو کر حکومت کے اس اہم پروگرام کو کامیاب بنائیں۔'
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے کہا کہ 'حکومت کے اس پروگرام کے تحت حکومت کے ذریعے تیار کردہ تھیلوں میں مستحقین کو مفت راشن کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔'
یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں نئے راشن کارڈزکی تقسیم کا پروگرام شروع
اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کچھ راشن کی دکانوں پر اہل مستحقین سے براہ راست بات چیت کریں گے۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ سپلائی کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام دکانوں پر مناسب انتظامات کریں۔
ضلع مجسٹریٹ نے محکمہ پولیس کے افسران سے ملاقات کی اور کہا کہ 'تمام راشن دکان پر پولیس فورس کی مناسب تعیناتی کو بروقت یقینی بنایا جائے۔ تاکہ حکومت کا یہ اہم پروگرام پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔'