ETV Bharat / state

Order To Attach Property مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

ضلع بارا بنکی کے ڈی ایم اویناش کمار نے سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کرنے کا حکم دیا ہے۔Order to attach property of people close to Mukhtar Ansari

مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی جائیداد قرق کرنے کا حکم

author img

By

Published : May 2, 2023, 10:31 AM IST

بارہ بنکی: اترپردیش کی بارابنکی انتظامیہ جلد ہی سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کے قریبی لوگوں کی تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کی غیر منقولہ جائیداد قرق کرے گی۔ ڈی ایم اویناش کمار نے اترپردیش گینگ بندی اور سماج مخالف سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ کی دفعہ 14 (1) کے تحت ملزم کی غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ 31 مارچ 2021 کو بارہ بنکی کی ایمبولینس اس وقت سرخیوں میں آئی جب اسے مختار انصاری پنجاب کی روپن جیل سے موہالی کورٹ جانے کے لیے مبینہ طور پر استعمال کر رہے تھے۔ اس ایمبولینس پر بارہ بنکی ضلع کا نمبر تھا۔ اس کے بعد بارہ بنکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچ گئی۔ جب جانچ شروع ہوئی تو پتہ چلا کہ ایمبولینس کو بارہ بنکی اے آر ٹی او آفس میں سال 2013 میں فرضی دستاویزات کی مدد سے رجسٹر کیا گیا تھا۔ جب بارہ بنکی ڈیویژنل ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے اس ایمبولینس کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ اس کی تجدید بالکل نہیں کی گئی تھی۔ جب کاغذات کی تلاشی لی گئی تو یہ ڈاکٹر الکا رائے کی فرضی ووٹر آئی ڈی کے ساتھ رجسٹرڈ پایا گیا۔

مزید پڑھیں:۔ Properties To Be Attached In Mau مؤ میں مختار انصاری کے رشتہ داروں کی جائیداد قرق ہوگی

اس معاملے میں 2 اپریل 2021 کو نگر میں جرم نمبر 369/21 پر ڈاکٹر الکا رائے، ڈاکٹر شیشناتھ رائے، راجناتھ یادو، ماؤ ضلع کے مجاہد سمیت کئی کے خلاف دفعہ 419، 420، 467، 468، 471، 120 بی، 177، 506 آئی پی سی اور 7 فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ کے تحت لکھا تھا۔ بعد ازاں تفتیش میں مختار کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تو مقدمے میں دفعات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کا نام بھی شامل کر دیا گیا۔ تفتیش کے دوران کیس میں 12 ملزمان سامنے آئے۔ ان میں مختار انصاری، ڈاکٹر شیش ناتھ رائے، راج ناتھ یادو، محمد جعفری عرف شاہد، آنند یادو، محمد صہیب مجاہد، افروز خان، ظفر عرف چندا، سریندر شرما، سلیم، محمد شاہد اور فیروز قریشی کے نام سامنے آئے۔ اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.