بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) Bahujan Samaj Party کے جنرل سکریٹری ستیش چندر مشرا نے بدھ کو متھرا میں مندر تعمیر کی تیاری کے سلسلے میں موریہ کے دعوی کو خالص سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب عوام کے درمیان بی جے پی کا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرا کسی مغالطے میں نہ رہیں۔ عوام اب بی جے پی کے ایسے دعوؤں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔مشرا نے کہا کہ ترقی کے سبھی محاذ پر ناکام رہی بی جے پی کا اصلی چہرہ اب بے نقاب ہوچکا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ موریہ نے اجودھیا میں رام مندر تعمیر اور وارانسی میں کاشی وشوناتھ کاریڈور کی تعمیر کا عمل شروع ہونے کے بعد اب متھرا میں بھی شاندار مندر بنانے کی تیاری شروع ہونے کا دعوی کیا ہے۔ موریہ نے بدھ کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ 'اجودھیا کاشی میں شاندار مندر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ متھرا کی تیاری ہے'۔
اس پر تبصرہ کرتے ہوئے عام آدمی پارتی کے راجیہ سبھا رکن اور اترپردیش کے انچارج سنجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کو کسی اور مندر کی تعمیر کا دعوی کرنے سے پہلے اجودھیا میں مندر تعمیر کے لئے جمع ہوئے چندے کی چوری کا جواب دینا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ کے نام کا کتبہ توڑ دیا
سنگھ نے بی جے پی کو 'چندہ چور' قرار دیتے ہوئے کہا کہ'بی جے پی نے پہلے اجودھیا میں چندہ چوری کیا اور پھر کاشی میں تمام مندروں کو توڑ دیا۔ یہ وہی بی جے پی ہے جو اجودھیا میں گذشتہ ڈیڑھ سال میں مندر میں چندہ چوری کیا اور پھر کاشی میں تمام مندروں کو توڑ دیا۔ یہ وہی بی جے پی ہے جو اجودھیا میں گذشتہ ڈیڑھ سال میں مندر کی بنیاد بھرنے کا کام بھی پورا نہیں کرپائی ہے وہ بی جے پی نئی مندر کیسے بنا پائے گی۔ ان کا پورا دھیان چندہ چوری کرنے میں ہے۔
یو این آئی