ETV Bharat / state

Peaceful And Free Elections: پرامن اورآزادانہ انتخابات کے لئےانتظامیہ اور پولیس کی مؤثر کاروائی

گوتم بودھ ضلع پولیس کمشنرآلوک سنگھ Police Commissioner Alok Singh اورضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی Suhas LY نے دادری اسمبلی حلقہ میں اگرسین انٹر کالج، مہر بھوج انٹر کالج، مہر بھوج ڈگری کالج اورگوڑانٹرنیشنل اسکول میں پولنگ بوتھس کا مشترکہ معائنہ کیا۔ اس دوران پولنگ اسٹیشنز پرسکیورٹی اورانتظامات کو چیک کیا گیا اور متعلقہ اے آراوز کو ہدایات دی گئی۔

پرامن اورآزادانہ انتخابات کے لئےانتظامیہ اورپولیس کی مؤثر کاروائی

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 4:04 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر نوئیڈا میں پُرامن اور آزادانہ انتخابات Peaceful And Free Elections کے لئے ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے مؤثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
ضلع پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے ضلع کے دادری اسمبلی حلقہ میں اگرسین انٹر کالج، مہر بھوج انٹر کالج، مہر بھوج ڈگری کالج اور گوڑ انٹرنیشنل اسکول میں پولنگ بوتھس کا مشترکہ معائنہ کیا۔

پرامن اورآزادانہ انتخابات کے لئےانتظامیہ اورپولیس کی مؤثر کاروائی

اس دوران پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات کو چیک کیا گیا اور متعلقہ اے آر اوز کو ہدایات دی گئیں۔

پولیس کمشنر نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے، بوتھ پر ایک کمرے کا فرق رکھنے، داخلی اور خارجی راستے الگ الگ بنانے اور کووڈ ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے پولیس افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ حساس علاقوں تک پہنچیں، شہریوں اور علاقائی لوگوں سے بات چیت کریں تاکہ ان میں اعتماد پیدا ہو۔

اس دوران ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا، ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا، اسٹاف آفیسر، اے ڈی سی پی سینٹرل نوئیڈا، اے ڈی سی پی گریٹر نوئیڈا اور متعلقہ اے سی پی موجود تھے۔

واضح رہے کہ ضلع میں پُرامن اور آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے بودھ سے پیرا ملٹری فورس کی جانب سے مقامی پولیس کے تعاون سے مختلف تھانوں کے علاقوں میں پیدل مارچ کیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی پولس کمشنر نے متعلقہ تھانہ انچارجس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایسے افراد کی نشاندہی کریں جو لوگوں کو ڈرانے اور دھمکانے کا کام کرسکتے ہیں۔ ان کے خلاف احتیاطی کارروائی کرنے کو کہا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.