آپریشن کلین 18 کے تحت شہری علاقوں میں 51 اور دیہی علاقوں میں 49 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ان ٹیموں نے شہری علاقوں میں کباڑیوں کے 336 اڈوں اور دیہی علاقوں میں 267 اڈوں کی جانچ کی۔
پولیس نے کباڑیوں کے پاس سے 26 ٹو وہیلر، چار کاریں، چار انجن ، دو گیس سلنڈر اور دو کوئنٹل سریا برآمد کیا ہے اور اس معاملے میں پولیس نے 21 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
پریس کانفرنس میں ایس ایس پی ویبھو کرشن نے بتایا کہ 'آپریشن کلین 18 کا مقصد چوری شدہ سامان اور گاڑیوں کے خریداروں کی شناخت کرنا تھا۔ آٹھ گھنٹے جاری رہنے والی اس مہم کے لیے شہر کے تمام تھانہ میں کباڑ کی دکانوں کی چیکنگ کے لیے 51 ٹیمیں تشکیل دی گئیں، ان ٹیموں نے 336 اڈوں کی جانچ کی۔ پہلے چوری شدہ 22 ٹو وہیلر اور تین کاریں برآمد کی گئی اور اس معاملے میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا۔'
جبکہ دیہی علاقوں کے مختلف تھانہ علاقوں میں چیکنگ کے لیے 49 ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔ ان ٹیموں نے 267 کباڑ خانے کی جانچ کی۔جس میں شدہ چار عدد ٹو وہیلر اور ایک کار بر آمد کی گئی اور اس معاملے میں چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔