ETV Bharat / state

JP Nadda on party worker: 'بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جہاں عام کارکن بھی پارٹی صدر بن سکتا ہے' - jp nadda on party worker

بی جے پی صدر جے پی نڈا (JP Nadda) کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ہر کارکن کو اس بات پر فخر ہونا چاہئے کہ بی جے پی ہی واحد ایسی پارٹی ہے جس میں عام کارکن بھی پارٹی کا صدر (Party President) بن سکتا ہے۔

'بی جے پی ہی واحد پارٹی ہے جہاں عام کارکن بھی پارٹی صدر بن سکتا ہے'

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:46 PM IST

ریاست اتر پردیش کے گورکھپور میں بوتھ صدور کے ایک سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ 'میں اس بات کا دعوی کرسکتا ہوں کہ یہاں بیٹھا کوئی بھی بوتھ کارکن کل پارٹی کا ریاستی صدر بن سکتاہے۔ ہمارا جمہوریت میں یقین ہے۔ لیکن اپوزیشن پارٹیوں کو صرف اپنے کنبے کی فکر ہے۔ ان کو جمہوریت کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ صرف بی جے پی میں ہی ایک عام کارکن پارٹی کو چلا سکتا ہے۔ ہمارے لئے نیشنلزم سب سے اوپر ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'اپوزیشن پارٹیاں خاندانوں پر چلتی ہیں جبکہ ہم نیشنلزم کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیوں میں سب کچھ خاندان ہی ہوتا ہے جبکہ ہم سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواش فارمولے کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔'

بی جے پی صدر نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب انتخابات آتے ہیں تو بی جے پی مہاتما گاندھی سے لے کر سردار پٹیل تک کو یاد کرتی ہے جبکہ اپوزیشن پارٹیاں پاکستان اور جناح کو یاد کرنا شروع کردیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب مودی کہہ رہے تھے ہر کسی کو ٹیکہ لگوانا چاہئے۔ کچھ افراد کہہ رہے تھے یہ مودی اور بی جے پی کی ویکسین ہے۔ لیکن اب سوال یہ ہے کہ آپ کس کی ویکسین کے اردگرد گھوم رہے ہیں۔ کچھ دنوں بعد لال ٹوپی بھی بھگوا ہونے جارہی ہے۔ بہت سارے افراد کسان لیڈر بن گئے لیکن اگر کسی نے کسانوں کے لئے کچھ کیا ہے تو وہ مودی جی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سال 2014 سے پہلے 20 ہزار کروڑ روپے کا بجٹ ہوا کرتا تھا لیکن آج مودی کی لیڈرشپ میں زرعی بجٹ 1.23 لاکھ کروڑ روپے ہوگیا ہے۔ بی جے پی صدر نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں یوپی مکمل طور سے تبدیل ہوچکا ہے۔

اس سے قبل وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریجنل بوتھ کنونش سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سنہ 1857 کی تحریک آزادی میں شہید بندھو سنگھ نے اس سرزمین پر شہادت دی تھی اور اس کے بعد سے بہت سارے انقلابیوں نے وقتا فوقتا اس مہم کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ وہ سرزمین ہے جہاں پر پنڈت رام پرساد بسمل نے ملک کی آزادی کے لئے اپنی شہادت دی۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو ایک ایک کر کے حل کیا جارہا ہے۔ یہی صوبہ ہے جہاں پر جرائم پیشہ افراد و مافیا کا دبدبہ ہوا کرتا تھا لیکن آج مافیاؤں نے ریاست کو چھوڑ دیا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم مودی ملک کے افتخار اور اس کی عظمت کے لئے لگاتار کوشاں ہیں اور بھارت ایک طاقت ور ملک کی حیثیت سے اپنی شناخت قائم کررہا ہے تو وہیں دوسری جانب ملک میں ایسے افراد بھی ہیں جو جناح کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور عوام کے حقوق چھین رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Farm Laws Repeal: 'زرعی قوانین کی منسوخی سے بھائی چارے کا ماحول بنے گا'

واضح رہے کہ اپنے پروگرام کے بعد نڈا رات کے قیام کے لئے لکھنؤ روانہ ہوگئے۔ کل بی جے پی صدر کانپور میں بی جے پی آفس کا افتتاح کریں گے اور بوتھ صدور کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.