اترپردیش کے علی گڑھ میں فائرسیفٹی کے معاملے میں اعلیٰ حکام کی لاپرواہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔پانچ ستمبر 2022 کو ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پانچ ستارہ ہوٹل لیوانہ سویٹ میں آگ لگ گئی تھی، اس آتشزدگی کے سبب کئی لوگوں کی جھلسنے کی اطلاع تھی۔Only Eight Registered Hotels Have NOC Regarding Fire safety In Aligarh
آگ لگنے کے اس واقعے کے بعد ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہوٹلوں، اسپتالوں اور اسکولوں میں آگ لگنے کے آلات کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ ضلع علی گڑھ کے ہوٹلوں میں آگ بجھانے کی سہولیات اور این او سی سے متعلق جب چیف فائر آفیسر وویک شرما سے تفصیلات حاصل کی گئی تو ان کی جانب سے کئی بڑے انکشافات کئے گئے جس میں انہوں نے بتایا کہ علی گڑھ میں کل 38 رجسٹرڈ ہاٹلز ہیں جن میں صرف 8 ہوٹلوں کے پاس فائر کی این او سی ہے باقی 30 ہاٹلز کے پاس ایمرجنسی وقت پر آگ بچھانے کے سہولیات مکمل نہیں ہیں جن کی شکایت ہمنے انتظامیہ کو کردی ہے۔
یہ بھی ہڑھیں:India Declares State Mourning ملکہ الزبتھ دوم کے احترام میں ریاستی سطح پر ایک دن سوگ کا اعلان
اطلاع کے مطابق ضلع علیگڑھ میں 235 اسپتال اور 4000 اسکول رجسٹرڈ ہیں، اس کے علاوہ جو اسپتال، اسکول یا ہوٹل غیر قانونی طور پر چلا رہے ہیں، کسی کے پاس فائر کا این او سی نہیں ہے اس کی اطلاع چیف فائر آفیسر نے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر دی ہے۔
ضلع علیگڑھ کے 38 ہاٹلز میں سے صرف 8 کے پاس فائر کی این او سی ہونا یقین حیرت کی بات ہے جس سے علیگڑھ انتظامیہ کی ایک بڑی لاپرواہی سامنے بھی آرہی ہے۔