مرکزی حکومت نے یوریہ سمیت تمام جراثم کش ادویہ کی فروخت کے لئے تعلیمی لیاقت کے ساتھ اس کے لئے 15 روز کی ایک خاص ٹریننگ لازمی کر دی ہے۔اس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔
ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں محکمہ زراعت کی جانب سے آئی این ایم کی یہ 15 روزہ خاص ٹریننگ شروع ہو گئی ہے۔
اس ٹریننگ کے لئے پہلے بی ایس ایگریکلچر کی تعلیمی لیاقت طئے کی گئی تھی، لیکن اب اس میں میٹرک پاس نوجوانوں کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔
یہ خاص 15 روزہ ٹریننگ یافتہ ہی اب یوریہ یہ دیگر زرعی دواؤں کی فروخت کا لائسینس لے سکیں گے۔
خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹریننگ یافتہ یوریہ کے دوکاندار کسانوں کو جدید اور بہتر زراعت کے نسخے اور یوریہ کے استعمال کی مقدار بطی باتائیں گے۔
مزید پڑھیں:بینڈ باجا کے کاروبار پر کورونا کا اثر، تاجر پریشان
یہی نہیں یہ بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے کہ انہیں دکانداروں سے زراعت سے متعلق اسکیمات کو نافذ کرانے میں مدد لی جائے گی۔