ETV Bharat / state

Online Workshop For AMU Polytechnic Students: اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک کی طلبہ کے لیے آن لائن ورکشاپ - مغربی ممالک میں تعلیم کے لیے عمدہ ترین یونیورسٹیوں کا انتخاب

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ویمنس پالی ٹیکنک کی طلبہ کو بیرون ممالک میں تعلیم حاصل کرنے کے تعلق سے معلومات اور مشورے فراہم کرنے کے لیے ٹریننگ و پلیسمنٹ دفتر (جنرل) کے زیر اہتمام دو روزہ آن لائن ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ Online Workshop For AMU Polytechnic Students

اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک کی طلبہ کے لیے آن لائن ورکشاپ
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 10:38 PM IST

دو روزہ آن لائن ورکشاپ میں Online Workshop For AMU Polytechnic Students امریکہ میں مقیم ڈاکٹر مسرت علی (چئیرمین، سرسید ایکسیلینس ان سائنس ایوارڈ) نے کہاکہ سبھی طلبہ و طالبات اپنے لیے بہترین کیریئر چاہتے ہیں، لیکن معلومات کی کمی کے باعث وہ غلط فیصلے لیتے ہیں جو ان کے کیریئر کو متاثر کرسکتے ہیں۔

online Workshop for amu polytechnic students
اے ایم یو ویمنس پالی ٹیکنک کی طلبہ کے لیے آن لائن ورکشاپ
انہوں نے کہاکہ "طلبہ کو مغربی ممالک میں تعلیم کے لیے عمدہ ترین یونیورسٹیوں کا انتخاب کرنا چاہیے اور ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ بھروسہ مند اور معتبر وسائل سے معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ امتحانات میں بہتر کارکردگی کے ساتھ ساتھ ٹوئفل، آئلٹس، جی میٹ یا جی آر ای جیس ٹیسٹ میں اچھے نمبر حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ 'ڈاکٹر علی نے کہاکہ "امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور یوروپی ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کے دوران طلبہ کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ چیلنجز ثقافتی اختلافات Prospects and Challenges، زبان کے فرق، صحت اور رہائش کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف غیر ملکی یونیورسٹیوں کے داخلے کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جب ان مسائل پر قابو پا لیا جائے تو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کا تجربہ زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کا باعث بن سکتا ہے۔ جن کا کبھی آپ تصور بھی نہیں کرسکتے"۔ ہما خاں (ڈیکن یونیورسٹی، آسٹریلیا) نے غیر ملکی یونیورسٹیوں میں داخلے کے لیے سفارشی خطوط کی اہمیت کی وضاحت کی اور دیگر ماہرین نے انگریزی زبان کے مطلوبہ امتحانات ٹوئفل اور آئلٹس کی تیاری کے بارے میں بتایا۔ سعد حمید، ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر (جنرل) نے ایک اختتامی کلمات کہے، جبکہ ڈاکٹر مزمل مشتاق (اسسٹنٹ ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر) نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.