ETV Bharat / state

رامپور: آن لائن روزگار میلہ کا سرور ڈاؤن، درخواست گزار مایوس - اترپردیش نیوز

رامپور ضلع میں دو روزہ آن لائن روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا تھا، لیکن ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہونے کے سبب روزگار کے خواہش مند نوجوانوں مایوسی ہو گئے۔

آن لائن روزگار میلہ کا سرور ڈاؤن
آن لائن روزگار میلہ کا سرور ڈاؤن
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 8:04 PM IST

ریاست اترپردیش کے دیگر اضلاع کی طرح رامپور میں بھی ریاستی حکومت کی جانب سے دو روزہ آن لائن روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا، لیکن یہ آن لائن روزگار میلہ اس وقت مایوس کن بن گیا جب روزگار کے خواہش مند نوجوانوں نے متعلقہ ویب سائٹ سیوا یوجن کو کھولنا چاہا۔

دیکھیں ویڈیو

رامپور کے روزگار دفتر پر ایسے نوجوانوں کی بھیڑ جمع ہو گئی جن کی شکایت تھی، وہ روزگار کے لئے اپنے دستاویزات کا اندراج کرانا چاہتے ہیں لیکن مسلسل سرور ڈاؤن آ رہا ہے اور اگر ویب سائٹ کھل بھی رہی ہے تو بہت سست چلنے کی وجہ سے کام نہیں ہو پا رہا ہے۔

اپنے طے شدہ پروگرام کے مطابق رامپور ضلع میں بھی دو روزہ آن لائن روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ لیکن مذکورہ ویب سائٹ کا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے روزگار کے خواہش مند نوجوانوں میں مایوسی چھا گئی۔

دراصل ریاستی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے روزگار میلہ کا اہتمام کیا جائے گا۔

کورونا جیسی وباء کے دور میں روزگار میلہ کا اہتمام بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لیکن جس طرح سے رامپور میں نوجوان روزگار دفتر پر جمع نظر آئے اور انہوں نے اس روزگار میلہ پر اپنے تاثرات پیش کئے۔

اس سے یہ صاف ظاہر ہو گیا کہ یا تو بغیر تیاری کے اس آن لائن روزگار میلہ کا اہتمام کیا گیا یا پھر اس سے جڑے افسران نے ہی اس میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

اگر اس آن لائن روزگار میلہ میں دلچسپی دکھائی جاتی تو بہت سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکتا تھا۔ لیکن ایسا کچھ بھی ممکن نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.