ETV Bharat / state

جوہر یونیورسٹی میں آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام - جامعہ ملیہ اسلامیہ

عالمی وبا کوڈ 19 کے بحران کے دوران رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے مسلسل آن لائن سیمینارز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں۔

جوہر یونیورسٹی میں آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 2:51 AM IST

Updated : Jul 22, 2020, 10:26 AM IST

ریاست اترپردیش کے رامپور میں قائم محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ملک کی معروف یونیورسٹیز کے پروفیسرز اور دانشواران نے خطاب کیا۔

جوہر یونیورسٹی میں آن لائن فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام منعقد

عالمی وبا کوڈ 19 کے بحران کے دوران رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی کی جانب سے مسلسل آن لائن سیمینارز اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں، اسی ضمن میں فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں ملک کے مختلف تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیز سے وابستہ پروفیسرز اور دانشواران نے خطاب کیا، انجینیئر عبدالاحد نے پروگرام کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں این آئی ٹی ٹی آر چنڈی گڑھ کے فروفیسر بی ایس پابلا نے 'گائیڈ لائنز فار فیکلٹی' کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ تعلیم کے لیے اساتذہ کو کن ہدایات اور انہیں اپنے کام کے لیے کن تکنیک کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروگرام کے دوسرے مرحلہ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پروفیسر فرحان احمد قدوائی نے 'ڈو اینڈ ڈو ناٹ لسٹ ہف ڈکیومنٹز' کے عنوان پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ 'این اے اے سی' اور 'این بی اے' کے لیے ضروری دستاویزات اور ان کی تیاری کس طرح کرنی چاہیے۔

ڈاکٹر فرحان احمد قدوائی نے بتا یا کہ 'ایکری ڈٹیشن میں کس طرح دستاویزات کو تیار کرنا ہے، اس موقع پر موجود مہمان خصوصی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سلطان محمد خان نے پروگرام کے سلسلہ میں اپنا نظریہ پیش کرتے ہوئے 'این اے اے سی' اور 'این بی اے' کی ضرورت کو بتایا۔

Last Updated : Jul 22, 2020, 10:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.