ETV Bharat / state

ندوۃ العلماء میں پہلی بار 'آن لائن' تعلیم - آن لائن کلاسز

ندوۃ العلماء ملک کی معروف دینی درسگاہ ہے۔ باوجود اس کے یہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر اداروں کی طرح نہیں ہوتا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ندوۃ العلماء میں پہلی بار طلبا کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ 'آن لائن تعلیم' شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ندوۃ العلماء میں پہلی بار 'آن لائن' تعلیم

author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:18 PM IST

ملک کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں پہلی بار آن لائن کلاسز شروع کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے کیونکہ کورونا سے پیدا ہوئے بحرانی حالات سے نمٹنے کا یہ بہتر طریقہ ہے۔

مدرسہ انتظامیہ نے طلبا کی تعداد محدود کرنے کے ساتھ ہی آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کرنے جا رہی ہے، جس میں پرانے طلباء کو آن لائن داخلہ کی تجدید کی ہدایت دیتے ہوئے، نئے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

آن لائن داخلے کی آخری تاریخ 8 اگست اور فیس 525 روپے رکھی گئی ہے، جسے آن لائن ادا کرنی ہوگی۔

معلوم رہے کہ آن لائن تعلیم کا خاکہ پیش کرنے کے لیے اساتذہ کو 8 اگست کو ندوۃ العلماء میں بلایا گیا ہے۔ اتر پردیش میں اسکول کالج اور مدرسہ بورڈ میں آن لائن تعلیم پہلے ہی شروع ہو چکی ہے لیکن ندوۃ العلماء آن لائن کلاس شروع کرے گا، ایسی امید نا ممکن معلوم ہوتی تھی۔

دارالعلوم ندوۃ العلماء کے مہتمم مولانا سعید الرحمن اعظمی ندوی کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق ندوۃ العلماء کی تعلیمی کمیٹی نے آن لائن تعلیم کا سلسلہ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل طلبہ کو nadwa.in پر داخلے کی تجدید کرانی ہوگی۔اعلان کے مطابق امسال نئے داخلے نہیں ہوں گے اور نہ ہی خصوصی اول، ثالثہ اداب، تدریب افتاء، شعبہ انگریزی و صحافت کھولے جائیں گے۔ یعنی ہر وہ شعبہ جس میں نئے داخلے ہوتے رہے ہیں، امسال ان میں مکمل پابندی ہوگی۔

ندوۃ العلماء بھارت میں ہی نہیں بلکہ ملک کی معروف دینی درسگاہ مانی جاتی ہے۔ باوجود اس کے یہاں پر ٹیکنالوجی کا استعمال دیگر اداروں کی طرح نہیں ہوتا، جس کا جس کی قیمت یہاں کے طلباء کو چکانی پڑتی ہے۔کیونکہ اگر آپ کو نوکری کرنی ہے تو جس ادارے میں جائیں گے، وہاں کے شرائط کے مطابق ہی آپ کو نوکری ملے گی لہذا ندوۃ العلماء انتظامیہ کا یہ فیصلہ قابل تعریف ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے دیگر دینی ادارے بھی اپنے یہاں آن لائن کلاسز شروع کرنے پر غور و فکر کر پائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.