ETV Bharat / state

Aligarh Muslim University اے ایم یو میں ہند-چین تعلقات پر آن لائن تبادلہ خیال - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے زیر اہتمام آن لائن خطبہ میں ہندوستان اور چین کے دو طرفہ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر روشنی ڈالی، اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مسائل کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت بھی کی گئی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 9:05 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے غیر ملکی زبانوں کے شعبہ کے زیر اہتمام ’ہندوستان-چین تعلقات: جائزہ اور مستقبل کا سفر‘ موضوع پر آن لائن لیکچر کے دوران ڈاکٹر نارائنن نے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے میں ہند-چین تعلقات کے مستقبل کے بارے میں طویل گفتگو کی۔ انہوں نے بیجنگ، سنکیانگ، تبت اور تائیوان میں جاری صورتحال پر بھی اپنے خیالات پیش کئے۔

اس موقع پر ڈاکٹر روی پرساد نارائنن، ایسوسی ایٹ پروفیسر، سینٹر فار ایسٹ ایشین اسٹڈیز، اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، جے این یو، نئی دہلی نے ہندوستان اور چین کے دو طرفہ، اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت متعدد امور تفصیلی پر روشنی ڈالی، اور دونوں ممالک کے درمیان سرحدی مسائل کے مختلف پہلوؤں کی وضاحت پیش کی۔

پروفیسر جاوید اقبال، ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز، اے ایم یو نے ہندوستان اور چین کے تعلقات کا موجودہ منظر نامہ بیان کیا اور چین کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے چین کے ساتھ ہندوستان کے تجارتی خسارے پر بھی بات کی۔

اپنے استقبالیہ خطاب کے دوران اسسٹنٹ پروفیسر (چینی زبان) مسٹر اُدے سنگھ کنور نے لیکچر کے موضوع کا تعارف کرایا۔ سہیل اختر، اسسٹنٹ پروفیسر (روسی زبان) نے ’ہند- چین تعلقات پر روسی نقطہ نظر‘ کی وضاحت کی، جب کہ کانت کمار، اسسٹنٹ پروفیسر (چینی زبان) نے سوال و جواب کے سیشن کی نظامت کی۔
مزید پڑھیں:AMU To Be Start Digital Journalism اے ایم یو میں جلد ڈجیٹل جرنلزم کورس کا آغاز ہوگا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.